Urdu News

فاروق عبداللہ نے اعظم خان کی دہلی کے ہسپتال میں جاکر عیادت کی

فاروق عبداللہ نے اعظم خان کی دہلی کے ہسپتال میں جاکر عیادت کی

ابوشحمہ انصاری، نئی دہلی

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور اور رکن پارلیمان فاروق عبداللہ نے دلی کے ایک ہسپتال میں سماجوادی پارٹی کے رہنما اور رکن اسمبلی محمد اعظم خان کی عیادت کی۔ نیشنل کانفرنس نے دونوں رہنماؤں کی ایک تصویر ٹویٹر پر شیئر کی ہے۔ جس میں اعظم خان  ہستال میں پہنے جانے والے مخصوص لباس میں نظر آرہے ہیں۔

اعظم خان کو حالیہ دنوں میں کم از کم دو برس کی قید کے بعد سپریم کورٹ کی ہدایات پر رہا کیا گیا لیکن رہائی کے بعد انہیں صحت کے حوالے سے کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ان کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ سنیچر کی رات انہوں نے سینے میں دباؤ کی شکایت کی جس کے بعد انہیں گنگا رام ہسپتال میں منتقل کیا گیا تاہم ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور مسلمانوں کو درپیش مسائل پر گفتگو کی۔ اعظم خان نے رکن پارلیمان کی حیثیت سے استعفیٰ دینے کے بعد جیل سے ہی اتر پردیش اسمبلی کے لیے انتخاب لڑا اور کامیابی حاصل کی لیکن سماجوادی پارٹی انتخابات میں اکثریت حاصل نہ کرسکی جس کی وجہ سے یہ ریاست دوبارہ بی جے پی کے اقتدار میں آگئی۔

بتایا جاتا ہے کہ اعظم خان اپنے تئیں پارٹی سربراہ اکھلیش یادو کی سرد مہری پر بھی دلبرداشتہ ہیں۔ جیل سے رہائی کے بعد اعظم خان نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے خلاف محاذ آرائی ایک بہت بڑا چیلنج ہے اوراس کے لیے اتنی ہی بڑی قربانی دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا امتحان ہے۔

Recommended