Urdu News

قومی صحت اتھارٹی نے آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے لئے آن لائن پبلک ڈیش بورڈ لانچ کیا

آیوش کی وزارت اور سابق فوجیوں کی بہبود کے محکمہ، وزارت دفاع کے درمیان مفاہمت نامہ پر دستخط

 

قومی صحت اتھارٹی (این ایچ اے ) نے آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم ) کی اپنی فلیگ شپ اسکیم کے تحت منصوبے کے سلسلے میں  ریئل ٹائم  میں جانکاری کے لئے ایک پبلک ڈیش بورڈ لانچ کیا ہے۔ اے بی ڈی ایم پبلک ڈیش بورڈ مشن کے تحت اہم رجسٹریوں- آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹ (اے بی ایچ اے ) نمبرز، ہیلتھ کیئر پروفیشنلز رجسٹری (ایچ پی آر) اور ہیلتھ فیسیلٹی رجسٹری (ایچ ایف آر ) پر تفصیلی معلومات دکھاتا ہے۔

ڈیش بورڈ کے مطابق، 30 مئی 2022 تک بنائے گئے اے بی ایچ اے ( جسے پہلے ہیلتھ آئی ڈی کے نام سے جانا جاتا تھا) کی کل تعداد 22.1 کروڑ ہے،16.6 ہزار سے زیادہ ہیلتھ ورکرز نے ایچ پی آر میں رجسٹرڈ کیا ہے، 69.4 ہزار سے زیادہ  صحت سے متعلق سہولیات کو ایچ ایف آر میں رجسٹرڈ کیا گیا ہے، 1.8 لاکھ سے زیادہ ہیلتھ کارڈ پہلے سے ہی صارفین کے ذریعہ جڑے ہوئے  ہیں اور حال ہی میں نظرثانی شدہ اے بی ایچ اے ایپ کو 5.1 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے ڈاؤن لوڈ کیا ہے۔

 

تمام فریق اے بے ڈی ایم ویب سائٹ یا براہ راست https://dashboard.abdm.gov.in/abdm/ . سے اے بی ڈی ایم پبلک ڈیش بورڈ تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ڈیش بورڈ اے بی ایچ اے کی تعداد ، ڈاکٹروں، نرسوں وغیرہ جیسے رجسٹرڈ ہیلتھ ورکرز کی تعداد، اے بی ایچ اے سے جڑے ڈیجیٹل ہیلتھ ریکارڈ  سے متعلق اعدادوشمار کو فوراً دکھاتا ہے۔ ڈیش بورڈ میں روزانہ کی بنیاد پر اسپتالوں، لیبارٹریز وغیرہ جیسی رجسٹرڈ صحت سے متعلق سہولیات  کی تعداد کے ساتھ ساتھ آج تک کی مجموعی تفصیلات بھی دستیاب  ہیں۔ ساتھ ہی، اے بی ایچ اے جنریشن اور اس کےسا تھ لنک کئے گئے ڈیجیٹل ہیلتھ ریکارڈ کو ایک ساتھ ریئل ٹائم میں ڈیش بورڈ پر دستیاب کرایا جاتا ہے۔  یہ ڈیٹا آگے کئی اہم  اجزا میں تقسیم ہوتا ہے جو مخصوص شعبوں میں منصوبے کی پیش رفت کے بارے میں تازہ ترین  معلومات فراہم کرتا ہے۔

این ایچ اے کے سی ای او ڈاکٹر آر ایس شرما نے پبلک ڈیش بورڈ لانے  کے پیچھے کی سوچ پر تفصیل سے بتاتے ہوئے کہا-  ’’اے بی ڈی ایم  رسائی میں آسانی،  شفافیت، شمولیت اور انٹرآپریبلٹی کے ضابطوں پر بنایا گیا ہے۔اے بی ڈی ایم پبلک ڈیش بورڈ اسکیم سے متعلق تازہ ترین معلومات کو پبلک ڈومین میں رکھتا ہے۔ تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ سبھی فریقوں کے ساتھ شفاف طریقے سے ڈیٹا تک رسائی حاصل ہو۔ یہ اے بی ڈی ایم  ایکو سسٹم کے شراکت داروں کے ذریعہ کی گئی پیشرفت کی ایک واضح تصویر پیش کرتا ہے کیونکہ ہم نے مختلف شراکت داروں کے ذریعہ بنائے گئے اے بی ایچ اے کی تعداد کے ساتھ ساتھ  پلیٹ فارم سے متعلق ہیلتھ کارڈ کی تعداد سے متعلق ڈیٹاشامل کیا ہے۔

اے بی ڈی ایم پبلک ڈیش بورڈ قومی اور ساتھ ہی ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی  سطح پر بنائے گئے اے بی ایچ اے کی تعداد کے بارے میں شفاف معلومات فراہم کراتا ہے۔صنف اور عمر کی بنیاد پر نمبرز کو اور الگ کیا جاتا ہے۔ اے بی ایچ اے نمبر بنانے کی سہولت کئی مشہور ڈیجیٹل ہیلتھ ایپلی کیشنز جیسے کوون، پی ایم جے اے وائی، آروگیہ سیتو، آندھرا پردیش سرکار، ای-سُشروت ریلوے اسپتال وغیرہ کے ذریعے بھی دستیاب ہے۔اے بی ڈی ایم  ڈیش بورڈ ہر شراکت دارکی کارکردگی اور ہر شریک ایپ کے ذریعہ منسلک صحت کے ریکارڈ کی تعداد کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

 

صحت کی سہولت سے متعلق رجسٹری کے لیے، ڈیش بورڈ ڈیٹا کو ملکیت (سرکاری یا نجی)، طبی نظام (جدید میڈیسن- ایلوپیتھی، آیوروید، سووا-رگپا، فزیوتھراپی، یونانی، ڈینٹل میڈیسن ، سدھ، ہومیوپیتھی وغیرہ) اور اے بی ڈی ایم کے تحت رجسٹرڈ  ریاست وار سہولیات کی بنیاد پر انفوگرافکس فارمیٹ میں پیش کرتا ہے۔ اسی طرح، ایچ پی آر کے لئے ،  ڈیش بورڈ ان کے روزگارکی قسم-سرکاری  یا نجی شعبے، طبی نظام اوران ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی بنیاد پر، جہاں سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں ، الگ الگ ڈیٹا دکھاتا ہے۔

اے بی ڈی ایم پبلک ڈیش بورڈ پر دستیاب تفصیلی معلومات کے علاوہ، اہم اے بی ڈی ایم ویب سائٹ (https://abdm.gov.in/میں  مختصر طریقے سے سبھی نمبروں  کے ساتھ ایک سیکشن ہے۔ ساتھ ہی، اے بی ڈی ایم سینڈباکس پورٹل  میں ایک ڈیش بورڈ سیکشن  (https://sandbox.abdm.gov.in/applications/Integrators) ہے جو ان انٹیگریٹرز/ہیلتھ ٹیک  سروس پرووائیڈرز/ایپس کی تفصیلات مشترک  کرتا ہے جو پہلے سے ہی اے بی ڈی ایم سے منسلک ہیں اور اے بی ڈی ایم  شراکت دار کے طور پر رجسٹرڈ ہیں۔

Recommended