Urdu News

آئی پی ایل جیتنے والی ٹیم کا حصہ بننا میرے کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی: راشد خان

گجرات ٹائٹنز کے لیگ اسپنر راشد خان

گجرات ٹائٹنز کے لیگ اسپنر راشد خان نے اتوار کو کہا کہ آئی پی ایل کی فاتح ٹیم کا حصہ بننا ان کے کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔گجرات ٹائٹنز نے ہاردک پانڈیا (34 رن اور تین وکٹ) کی آل راؤنڈر کارکردگی کی بدولت اتوار کو یہاں نریندر مودی اسٹیڈیم میں راجستھان رائلز کو سات وکٹوں سے شکست دے کر اپنا پہلا خطاب جیت لیا۔

راشد نے میچ کے بعد کی پریس کانفرنس میں کہا، "میرے  کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی آئی پی ایل کی فاتح ٹیم کا حصہ بننا ہے۔ آپ ہمیشہ اس طرح کے بڑے مقابلوں میں اچھا کرنا چاہتے ہیں۔ آپ کو اس طرح کے ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے بہت محنت کرنی پڑتی ہے۔ اور یہ یقینی طور پر میرے کیریئر کی سب سے بڑی کامیابیوں میں سے ایک ہے۔"

افغانستان کے اسٹار باؤلر نے بلے اور گیند دونوں سے اپنی ٹیم کے لیے بہت اچھا کردار ادا کیا۔ 16 میچوں میں انہوں نے 6.6 کی اکانومی سے 19 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے 206.82 کے اسٹرائیک ریٹ سے 91 رن بنائے۔ انہوں نے چنئی سپر کنگز کے خلاف لیگ مرحلے کے میچ میں 21 گیندوں پر اہم 40 رن بنائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'ہم نے وکٹ کا اچھی طرح اندازہ لگایا، ہمیں معلوم تھا کہ 150 رن کا تعاقب کرنا مشکل ہوگا، سب کو ذمہ داری اٹھانی ہوگی، ہم درمیانی اوورز میں اچھی واپسیکی۔

ٹائٹل میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے راجستھان نے جوش بٹلر کے 39 اور یشسوی جیسوال کے 22 رن کی بدولت 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 130 رن بنائے۔

گجرات کی جانب سے کپتان ہاردک پانڈیا نے 3، سائی کشور نے 2، راشد خان، یش دیال اور محمد سمیع نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

جواب میں گجرات نے شوبھمن گل کے ناٹ آؤٹ 45، ہاردک پانڈیا کے 34 اور ڈیوڈ ملر کے ناٹ آؤٹ 32 رن کی بدولت 18.1 اوور میں 3 وکٹ پر 133 رن بنا کر ٹائٹل جیت لیا۔ راجستھان کی جانب سے پرسدھ کرشنا، یجویند  چہل اور ٹرینٹ بولٹ نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

Recommended