Urdu News

وزارتِ دفاع نے بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کئے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’آتم نر بھر بھارت‘ کے وژن کو بڑے پیمانے پر آگے بڑھاتے ہوئے وزارت دفاع نے 31 مئی 2022 کو بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ (بی ڈی ایل) کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے۔ یہ معاہدہ ہندوستانی فضائیہ اور بحریہ کی خاطر بصری حد سے متجاوز بین فضا مار کرنے والے میزائل اور ملحقہ سازوسامان کی فراہمی کے لئے کیا گیا ہے۔ اس پر (انڈین-آئی ڈی ڈی ایم) خریداری کے زمرے کے تحت 2,971 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔

ابھی تک اس کلاس کے میزائل کو مقامی طور پر تیار کرنے کی ٹیکنالوجی دستیاب نہیں تھی۔ ایسٹرا میک ون بی وی آر اے اے ایم  کی دفاعی تحقیقی و ترقیاتی تنظیم (ڈی آر ڈی او) نے مقامی طور پر ڈیزائننگ کی اور پھر اسے تیار بھی کیا ہے۔ یہ تیاری ہندوستانی فضائیہ  کے ذریعہ جاری کردہ عملے کی ضروریات پر مبنی ہے اور اسے بصری رینج کے ساتھ ساتھ قریبی جنگی سرگرمی کے لئے تیار کیا گیا ہے تاکہ غیر ملکی ذرائع پر انحصار کو کم ہو۔ بی وی آر صلاحیت کے ساتھ فضا سے فضا میں مارکرنے والا یہ میزائل اپنے لڑاکا طیاروں کے لئے زبردست اسٹینڈ آف رینج فراہم کرتا ہے۔ یہ اپنے آپ کو مخالف کے فضائی دفاعی اقدامات کے سامنے ظاہر ہونے سے بچاتے ہوئے مخالف طیارے کو بے اثر کر سکتا ہے اور اس طرح فضائی برتری حاصل کرکے اسے برقرار رکھ سکتا ہے۔ یہ میزائل تکنیکی اور اقتصادی طور پر ایسے بہت سے درآمد شدہ میزائل سسٹم سے بہتر ہے۔

ایسٹرا ایم کے ون میزائل اور اس کے لانچ، گراؤنڈ ہینڈلنگ اور ٹیسٹنگ کے لئے تمام متعلقہ نظام  ڈی آر ڈی او نے ہندوستانی فضائیہ کے ساتھ مل کر تیار کئے ہیں۔ یہ میزائل جس کے کامیاب تجربات پہلے ہی ہندوستانی فضائیہ کے ذریعے کئے جا چکے ہیں، مکمل طور پر ایس یو 30 ایم کے ون لڑاکا طیارے سے مربوط ہے۔ دوسرے لڑاکا طیاروں کے ساتھ بھی اسے مرحلہ وار طریقے سے مربوط کیا جائے گا جن میں  ہلکے جنگی طیارے (تیجس) بھی شامل ہیں۔ ہندوستانی بحریہ اس میزائل کو مِگ 29 کے لڑاکا طیارے سے مربوط کرے گی۔

ایسٹرا ایم کے میزائل اور اس سے منسلک تمام نظام کی تیاری کے لئے ڈی آر ڈی او سے بی ڈی ایل کو ٹیکنالوجی کی منتقلی مکمل ہو چکی ہے اور بی ڈی ایل میں تیاری کا عمل جاری ہے۔ یہ پروجیکٹ بی ڈی ایل میں بنیادی ڈھانچے اور جانچ کی سہولیات کی ترقی کے لئے ایک معاون کے طور پر کام کرے گا۔ یہ کم از کم 25 سال کی مدت کے لئے ایرو اسپیس ٹیکنالوجی میں متعدد بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے لئے مواقع بھی پیدا کرے گا۔ اس پروجیکٹ میں بنیادی طور پر 'آتم نر بھر بھارت' کا جذبہ پنہاں ہے اور اس سے فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی تیاری میں خود انحصاری کی طرف ملک کے سفر کو آسان بنانے میں مدد ملے گا۔

Recommended