وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہماچل پردیش میں شملہ میں ’غریب کلیان سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم کی قیادت والی حکومت کے 8 سال مکمل ہونے کے موقع پر اس منفرد اور انوکھے عوامی پروگرام کا پورے ملک کی ریاستی راجدھانیوں، ضلع ہیڈکوارٹرس اور کرشی وگیان کیندروں میں انعقاد کیا جارہا ہے۔
اس سمیلن کے تحت منتخبہ عوامی نمائندے، پورے ملک میں لوگوں کے ساتھ براہ راست بات چیت کریں گے تاکہ حکومت کے ذریعہ چلائے جارہے مختلف فلاحی پروگراموں کے بارے میں ان کے تأثرات معلوم کرسکیں۔وزیر اعظم نے پردھان منتری کسان سمّان ندھی (پی ایم-کسان) اسکیم کے تحت مالی فائدوں کی گیارہویں قسط بھی جاری کی۔ اس کی بدولت، مستفید ہونے والے 10 کروڑ سے زیادہ کسان کنبوں کو تقریباً 21000 کروڑ روپے کی رقم ٹرانسفر ہوگی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے ملک بھر کے پی ایم-کسان اسکیم سے مستفید ہونے والے افراد سے بات چیت بھی کی۔شملہ میں اس موقع پر ہماچل پردیش کے گورنر جناب راجندر اولیکر، ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب جے رام ٹھاکر اور مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر بھی دیگر ممتاز شخصیات کے ساتھ موجود تھے۔
لداخ کے مستفید جناب تاشی ٹنڈوپ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے جناب نریندر مودی نے لداخ میں سیاحوں کی آمد کے بارے میں بات کی اور سرکاری اسکیموں سے متعلق اپنے تجربات کا ذکر کیا۔ وزیر اعظم نے ایک فوجی جوان کے طور پر اس کی خدمات کی ستائش کی۔ جناب تاشی ٹنڈوپ نے کہا کہ انہیں پی ایم اے وائی، بیت الخلا، گیس کے کنکشن اور زراعت سے متعلق فوائد جیسی اسکیموں کے فائدے حاصل کرنے میں کبھی کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔بہار کی محترمہ للتا دیوی جی، پی ایم اے وائی، اجولا، سووچھ بھارت اور جل جیون مشن کی مستفید ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم کو مطلع کیا کہ ان اسکیموں کی بدولت کس طرح ان کے رہن سہن میں سہولت پیدا ہوئی ہے اور زندگی باعزت طریقے سے گزرہی ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ ایک مکان کے ساتھ، تعلیم اور بال بچوں کی شادی جیسی کئی چیزیں مناسب طریقے سے ہوجاتی ہیں۔
مغربی تریپورہ سے ایک راشٹر- ایک راشن کارڈ، پی ایم غریب کلیان اور کئی دیگر اسکیموں سے مستفید ہونے والے جناب پنکج ساہنی نے بتایا کہ انہوں نے جے جے ایم (جل جیون مشن) ایک ملک -ایک راشن کارڈ، پی ایم اے وائی اور بجلی کے کنکشن جیسی بہت سی اسکیموں کے فائدے حاصل کئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایک ملک- ایک راشن کارڈ کی وجہ سے انہیں بہار سے یہاں ہجرت کرنے کے باوجود کسی بھی طرح کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑرہا ہے۔
کرناٹک کے کلبرگی سے آیوشمان بھارت سے مستفید ہونے والی محترمہ سنتوشی نے اسکیم سے متعلق اپنے تجربات سے واقف کرایا۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ اینڈ ویلنیس سینٹر اور مفت طبی جانچ اور دواؤں کی سہولت ان کی زندگی میں بہت سی تبدیلیاں لارہی ہیں۔ وزیر اعظم نے ان کی شاندار ترسیلی مہارت کے لئے ان کی ستائش کی اور ان سے مزاقاً کہا کہ انہیں انتخابات میں حصہ لینا چاہیے کیونکہ وہ بہت مقبول ہوسکتی ہیں۔پی ایم مُدرا یوجنا کے ایک مستفید شخص جناب اروند نے ، جن کا تعلق مہسانہ گجرات سے ہے، وزیر اعظم سے بات کرنے کے خواہش مند تھے، بتایا کہ ان کا منڈپ سجانے کےکاروبار کے سبب کاروبار کافی وسیع ہواہے اور وہ ڈیجیٹل ادائیگی کو فروغ دے رہا ہے۔
وزیر اعظم نے حکومت کی اسکیموں کے بارے میں اپنے ملازمین کو آگاہ کرنے اور جانکاری فراہم کرنے کےلئے اروند کی تعریف کی اور اس بات کے لئے بھی اروند کی ستائش کی کہ وہ ایک جاب دینے والا بن رہا ہے۔وزیر اعظم نے کھیلوں اُمنگوں کے لئے اس کی بیٹی کو بھی آشیرواد دیا۔سرمور ہماچل پردیش سے سما دیوی جی پی ایم اے وائی، پی ایم کسان سمّان نِدھی، آیوشمان یوجنا، سی ایم گرہنی سویدھا یوجان کی ایک مستفید خاتون ہے۔وزیر اعظم نے ان کے ساتھ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور زراعت میں ان کی سرگرمیوں کے بارے میں ان سے بات چیت کی ۔