Urdu News

ملک میں کورونا وائرس کے مثبت معاملوں میں پھر اضافہ

ملک میں کورونا وائرس کے مثبت معاملوں میں پھر اضافہ

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3714 نئے کورونا مریض سامنے آئے

نئی دہلی، 07 جون (انڈیا نیرٹیو)

منگل کی صبح 8 بجے تک گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ 3714 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس عرصے کے دوران کورونا کی وبا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 2513 تھی جب کہ 07 کورونا سے متاثرہ مریض کی موت ہوگئی۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں اب تک کل 4 کروڑ 26 لاکھ 33 ہزار 365 کورونا مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔ موجودہ بحالی کی شرح 98.72 فیصد ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 26 ہزار 976 ہو گئی ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 1.21 فیصد ہے۔

ICMR کے مطابق،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3.07 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔ قابل ذکر ہے کہ اب تک کل 85.32 کروڑ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ملک میں اب تک اینٹی کورونا وائرس ویکسین کی 194.27 کروڑ خوراکیں دی جا چکی ہیں

ملک گیر ویکسینیشن مہم کے تحت منگل کی صبح 8 بجے تک اینٹی کورونا وائرس ویکسین کی 194 کروڑ 27 لاکھ سے زیادہ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13.96 لاکھ سے زیادہ ویکسین لگائی گئیں۔

مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، اب تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو انسداد کورونا ویکسین کی کل 193.53 کروڑ خوراکیں مفت فراہم کی گئی ہیں۔ ان میں سے 14.65 کروڑ ویکسین کی خوراکیں اب بھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس دستیاب ہیں۔

Recommended