نئی دہلی ، 26 نومبر مرکزی وزیر برائے نوجوان امور اور کھیل کیرن رجیجو نے ارجنٹائن کے مشہور فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان جیسے فٹ بالر دوبارہ جنم نہیں لیتے ہیں۔ میراڈونا کا انتقال بدھ کے روز 60 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوگیا۔ نومبر کے اوائل میں ہی انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ legend Diego Maradona

رجیجو نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ انہوں نے ' میراڈونا ' کا کرشمائی جادو دیکھاہے ۔رجیجونے ٹویٹ کیا ، "ایک اور میراڈونا دوبارہ پیدا نہیں ہوگا۔وہ فٹ بال کے پہلے ایسے سپر اسٹارتھے ، جنہیںہم نے ٹیلی ویڑن پر براہ راست کھیلتے ہوئے دیکھا۔

مرکزی وزیر برائے نوجوان امور اور کھیل کیرن رجیجو

یادرہے کہ بدھ 25 نومبر کو ڈیاگو میراڈونا کا 60 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ میراڈونا کو فٹ بال کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ ان کا پیشہ ورانہ فٹ بال کیریئر 21 سال تک جاری رہا۔ انہوں نے 1986 میں ارجنٹیناکو ورلڈ کپ جتانے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

اس ٹورنامنٹ میں ان کا عالمی مشہور گول بھی شامل ہے ، جسے "ہینڈ آف گاڈ" کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ارجنٹینا نے اس گول کی مدد سے انگلینڈ کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیاتھا۔ میراڈونا نے بوکا جونیئرز ، ناپولی اور بارسلونا کلب کے لئے فٹ بال کھیلا ہے۔ پوری دنیا میں اس کے مداحوں کی بہت بڑی تعداد ہے۔ نشہ اور شراب کی لت کی وجہ سے وہ کئی بار تنازعات میں بھی رہے۔

مرکزی وزیر برائے نوجوان امور اور کھیل کیرن رجیجو نے ارجنٹائن کے مشہور فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان جیسے فٹ بالر دوبارہ جنم نہیں لیتے ہیں۔ میراڈونا کا انتقال بدھ کے روز 60 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوگیا۔ نومبر کے اوائل میں ہی انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

legend Diego Maradona