Urdu News

برطانیہ میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ، عوام پریشان: سروے

برطانیہ میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ

لندن،8 جون (انڈیا نیرٹیو)

 برطانیہ کی سرکاری فوڈ اسٹینڈرڈ ایجنسی نے کہا کہ ملک کے 76 فیصد شہری خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان ہیں۔ ایجنسی نے منگل کو جاری کردہ سروے میں یہ بات کہی۔

سروے کے مطابق فوڈ بینک یا چیرٹی کا استعمال کرنے والے افراد کی تعداد مارچ 2021 میں نو فیصد سے بڑھ کر مارچ 2022 میں 15 فیصد ہو گئی ہے۔ پانچ میں سے ایک برطانوی شہری کا کہنا ہے کہ وہ کھانا نہیں کھا سکتے یا کم کھا رہے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے پاس کھانے پینے کی اشیاخریدنے کے لیے معقول پیسے نہیں ہیں۔

ایجنسی کے صدر، سوسان جیب نے کہا ہے کہ فوڈ بینک مختصر مدت میں ایک قابل اعتماد لائف لائن ہو سکتے ہیں، لیکن حکومتوں اور ریگولیٹرز کو دیگر طریقوں کو بھی وسیع طور سے دیکھنا چاہیے تاکہ لوگ طویل مدت تکمحفوظ اور صحت مند خوراک حاصل کر سکیں۔

یہ مطالعہ اپسوس کے تین سروے کے ڈیٹا پر مبنی ہے۔ اس تحقیق میں کووڈ-19 کے دوران خریداری، کھانے پینے کی اشیاپر صارفین کی رائے، صارفین کی ہفتہ وار قلت پر مبنی تھا۔ انگلینڈ، ویلز اور شمالی ا?ئرلینڈ میں رہنے والے 16 سے 75 سال کی عمر کے تقریباً 2,000 افراد نے اس سروے میں حصہ لیا۔

Recommended