Urdu News

اے آئی ایم آئی ایم کو بڑا جھٹکا، پارٹی کے 30 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج

اے آئی ایم آئی ایم کو بڑا جھٹکا، پارٹی کے 30 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج

نئی دہلی، 10 جون (انڈیا نیرٹیو)

دہلی پولیس اشتعال انگیز تقریر کے معاملے میں اپنا شکنجہ کس رہی ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے بعد پارٹی کو ایک اور بڑا جھٹکا لگا ہے۔ جمعرات کو نئی  دہلی ضلع کے پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے کے باہر مظاہرہ اور نعرے بازی کے بعد حراست میں لئے گئے  30 کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

نئی دہلی ضلع کی ڈی سی پی امریتا گگلوتھ نے کہا کہ پولیس نے آئی پی سی 186/188/353/332/147/149/34 کے تحت گرفتار کیا ہے۔ آئی پی سی کے یہ حصے سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے، فسادات یا تشدد کے لیے ہجوم میں شامل ہونے اور مجرمانہ کارروائی کے لیے جمع ہونے سے متعلق ہیں۔

اب تک کی کارروائی

دہلی پولیس کے انٹیلی جنس فیوژن اینڈ اسٹریٹجک آپریشن (آئی ایف ایس او) یونٹ نے اشتعال انگیز تقریریں کرکے اور انہیں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے نفرت انگیز پیغامات پھیلانے کے الزام میں 31 لوگوں کے خلاف دو ایف آئی آر درج کی ہیں۔ اس میں اسد الدین اویسی، یتینرسمہانند اور نپور شرما شامل ہیں۔ ممبئی کے بعد دہلی میں نپور کے خلاف یہ دوسری ایف آئی آر ہے۔

ان 31 افراد کے خلاف مقدمہ درج

شاداب چوہان، صبا نقوی، حفیظ الحسن انصاری، بہاری لال یادو، الیاس شرف الدین، مولانا مفتی ندیم، عبدالرحمن، آر وکرمان، نغمہ شیخ، ڈاکٹر محمد کریم ترک، عتیق الرحمان خان، شجاع احمد، ونیتا شرما، امتیاز احمد، اسد الدین اویسی، کمار دیوشنکر، دانش قریشی، یتی نرسمہانند، سوامی جتیندرانند، لکشمن داس، انیل کمار مینا، کاشف، محمد شاجد شاہین، کو سنسائی، گلزار انصاری،،مولانا سرفراز، پوجا شکن پانڈے، میناکشی چودھری اور مسعود فیاض شامل ہیں۔

ایکشن رپورٹ وزارت داخلہ کو دی گئی

اشتعال انگیز تقریر کیس میں ایف آئی آر درج کرنے کے بعد دہلی پولیس کی آئی ایف ایس  یونٹ کی رپورٹ وزارت داخلہ کو سونپی اور وزارت کے افسران کے درمیان میٹنگ کی۔ پولیس نے ان افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Recommended