سلمان خان کی آنے والی فلم ’کبھی عید کبھی دیوالی‘کے حوالے سے تازہ ترین خبر سامنے آ رہی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ شہناز گل کے بعد اب بھائی جان نے پلک تیواری پر مہربان ہو کر انہیں اپنی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اپنے گلیمرس لک کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی پلک تیواری جلد ہی سلمان خان کی فلم کبھی عید کبھی دیوالی میں نظر آئیں گی۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پلک تیواری نے اس فلم کے لیے اپنی منظوری دے دی ہے اور جلد ہی وہ اس کی شوٹنگ بھی شروع کریں گی۔
غور طلب ہے کہ سلمان خان کی آنے والی فلم 'کبھی عید کبھی دیوالی' کافی عرصے سے چرچا میں ہے۔ اس فلم میں اداکارہ پوجا ہیگڑے پہلی بار سلمان خان کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گی، جو فلم میں سلمان کے اپوزٹنظر آئیں گی۔ ان دونوں کے علاوہ سورج پنچولی، سورج اقبال، شہناز گل بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ کبھی عید کبھی دیوالی کی ہدایت کاری فرہاد سامجی کریں گے۔