وزیراعظم جناب نریندر مودی نے پونے کے دیہو میں جگت گرو سری سنت تکا رام مہاراج مندر کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر عوام کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے دیہو کی مقدس سرزمین پر اپنی موجودگی پر مسرت کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے شاستروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سنتوں کا ستسنگ انسانی پیدائش کی ایک کمیاب خوش نصیبی ہے۔اگر سنتوں کی کِرپا کا احساس ہوتا ہے تو ایشور خود بخود مل جاتاہے۔انہوں نے کہا ’’آج دیہو کی اس مقدس تیرتھ –بھومی پرآکر میں بھی ایسا محسوس کررہا ہوں۔‘‘وزیر اعظم نے مزید کہا کہ دیہو کا شلا مندر نہ صرف بھکتی کی طاقت کا مرکز ہے، بلکہ اس سے ہندوستان کے ثقافتی مستقبل کی راہ بھی ہموار ہوتی ہے۔میں اس مقدس مقام کی ازسر نو تعمیر کے لئے مندر ٹرسٹ اور تمام بھکتوں کے تئیں ممنونیت کا اظہار کرتا ہوں۔
انہوں نے چند ماہ پہلے پالکی مارگ پر دو قومی شاہراہوں کو چار لین کا بنانے کا افتتاح کرنے کی خوش نصیبی کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سری سنت گیانیشور مہاراج پالکی مارگ پانچ مرحلوں میں اور سنت تکارام مہاراج پالکی مارگ کو تین مرحلوں میں پورا کیا جائے گا۔ان مرحلوں میں 11000کروڑ سے زیادہ کی لاگت سے 350کلومیٹر سے زیادہ لمبی قومی شاہراہوں کی تعمیر کی جائے گی۔
وزیر اعظم نے ہندوستان کو دنیا کی سب سے قدیم زندہ تہذیبوں میں سے ایک ہونے پر فخر کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا ’’اس کا کریڈٹ اگر کسی کو جاتا ہے تو وہ ہندوستان کی سنت روایت اور سنتوں کو جاتا ہے۔ ‘‘وزیر اعظم نے تبصرہ کیا کہ ہندوستان مطمئن ہے ، کیونکہ ہندوستان سنتوں کی سرزمین ہے۔ہمارے ملک اور سماج کو سمت دینے کے لئے ہر عہد میں کوئی نہ کوئی عظیم شخصیت اوتار لیتی رہی ہے۔آج ملک سنت کبیر داس کی جینتی منا رہا ہے۔انہوں نے سری سنت گیانیشور مہاراج ، سنت نیورتی ناتھ، سنت سوپان دیو اور آدی-شکتی مکتا بائی جی جیسے سنتوں کی اہم جینتیوں کا بھی ذکر کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سنت تکارام جی کی دَیا ، رحم دلی، اور خدمت ان کے ’ابھنگ‘کی شکل میں آج بھی ہمارے ساتھ ہے۔ان ’ابھنگوں‘نے نسلوں کو تحریک دی ہے، جو وقت کے ساتھ مطمئن اور ہوتا ہے و ہ ’ابھنگ‘ ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج بھی جب ملک اپنے ثقافتی اقدار کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے ، سنت تکارام کے ’ابھنگ‘ہمیں توانائی دے رہے ہیں۔وزیر اعظم نے روایت کے عظیم اور باوقار سنتوں ، ابھنگوں کی باوقار روایتوں کو خراج عقیدت پیش کی۔وزیر اعظم نے انسانوں کے درمیان امتیاز کے خلاف اُپدیش دینے والی تعلیمات پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اُپدیش ملک اور سماج کی بھکتی کے لئے یکساں طور سے روحانی بھکتی کے لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیغام وارکری بھکتوں کی سالانہ پنڈھر پوریاترا کو ظاہر کرتا ہے۔ سب کا ساتھ، سب کا وِکاس، سب کا وَشواس اور سب کا پریاس کی روح ایسی ہی عظیم روایتوں سے متحرک ہے۔ انہوں نے خاص طورسے صنفی عدم مساوات کے جذبے اور وارکری روایت کے درمیان یکسانیت کے جذبے کو ایک تحریک کے طورپر ذکر کیا۔ وزیر اعظم نے کہا ’’دلت، محروم طبقات، پسماندہ طبقات، قبائل، محنت کشوں کی فلاح و بہبود ملک کی اولین اولیت ہے۔
وزیر اعظم نے چھترپتی شواجی مہاراج جیسے قومی ہیروز کی زندگی میں بہت اہم کردار ادا کرنے کا کریڈٹ تکا رام جیسے سنتوں کو دیا۔وزیر اعظم نے یاد کیا کہ جب جنگ آزادی میں ویر ساورکر سزا ہوئی تو جیل میں چپلی کی طرح ہتھکڑی بجاتے ہوئے وہ تکارام جی کے ابھنگ گاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سنت تکارام نے الگ الگ وقت پر ملک میں جوش اور توانائی فراہم کی ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پنڈھر پور ، جگناتھ، متھرا میں برج پریکرما یا کاشی پنچ کوشی پریکرما، چار دھام یا امرناتھ یاترا جیسی یاتراؤں نے ہمارے ملک کی تکسیریت کو مجتمع کیا اور ایک بھارت شریشٹھ بھارت کا جذبہ پیدا کیا۔
وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ ہماری قومی ایکتا کو مضبوط کرنے کے لئے ہماری قدیم شناخت روایتوں کو زندہ رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ اس لئے آج جب جدید ٹیکنالوجی اور بنیادی ڈھانچہ ہندوستان کی ترقی کا سبب بن رہا ہے، ہم یہ یقینی بنارہے ہیں کہ ترقی اور وراثت دونوں ایک ساتھ آگے بڑھیں۔انہوں نے پالکی یاترا کی جدید کاری، چار دھام یاترا کے لئے نئی قومی شاہراہ، ایودھیا میں عظیم رام مندر، کاشی وشوناتھ دھام کی جدید کاری اور سومناتھ میں ترقیاتی کاموں کی مثال دے کر اپنی بات کو واضح کیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پرساد یوجنا کے مذہبی مقامات کی ترقی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ رامائن سرکٹ اور بابا صاحب کے پنچ تیرتھ کو فروغ دیا جارہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اگر سب کی کوشش صحیح سمت ہو تو بڑے سے بڑے مسئلے کا بھی حل نکالاجاسکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج ملک آزادی کے 75ویں سال میں فلاحی منصوبوں کے نفاذ سے صد فیصد بااختیار ہونے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ان منصوبوں کو غریبوں کی بنیادی ضرورتوں سے جوڑا جارہا ہے۔انہوں نے سوچھ بھارت مہم میں سب کی حصے داری پر زور دیا اور زندگی کے ہر شعبے میں صاف صفائی کو بنائے رکھنے کا عہد دیا۔ انہوں نے لوگوں سے اس قومی عہد کو اپنے روحانی عہد کا حصہ بنانے کو کہا۔ انہوں نے قدرتی کھیتی اور یوگا کو مقبول بنانے اور یوگا دِوس کے جشن کے لئے سب کو تحریک دینے پر اصرار بھی کیا ۔
سنت تکا رام ایک وارکری سنت اور کوی تھے اور جو ابھنگ بھکتی شاعری اور کیرتن کی شکل میں روحانی گیتوں کی ذریعے پوجا کے لئے مشہور تھے۔وہ دیہو میں رہتے تھے، ان کی موت کے بعد ایک شلا مندر کی تعمیر ہوئی تھی، لیکن اس کا فن تعمیر مندر کی طرح کا نہیں تھا۔ اب پتھروں سے اس کی ازسر نو تعمیر ہوئی ہے، جس میں 36عدد بلند گنبد ہے اور اس میں سنت تکارام کی ایک مورتی بھی نصب کی گئی ہیں۔
Blessed to inaugurate Jagatguru Shrisant Tukaram Maharaj Temple in Dehu, Pune. His teachings inspire all of us. https://t.co/RT1PGpihCf
— Narendra Modi (@narendramodi) June 14, 2022
हमारे शास्त्रों में कहा गया है कि मनुष्य जन्म में सबसे दुर्लभ संतों का सत्संग है।
संतों की कृपा अनुभूति हो गई, तो ईश्वर की अनुभूति अपने आप हो जाती है।
आज देहू की इस पवित्र तीर्थ-भूमि पर आकर मुझे ऐसी ही अनुभूति हो रही है: PM @narendramodi— PMO India (@PMOIndia) June 14, 2022
देहू का शिला मंदिर न केवल भक्ति की शक्ति का एक केंद्र है बल्कि भारत के सांस्कृतिक भविष्य को भी प्रशस्त करता है।
इस पवित्र स्थान का पुनर्निमाण करने के लिए मैं मंदिर न्यास और सभी भक्तों का आभार व्यक्त करता हूं: PM @narendramodi— PMO India (@PMOIndia) June 14, 2022
हमें गर्व है कि हम दुनिया की प्राचीनतम जीवित सभ्यताओं में से एक हैं।
इसका श्रेय अगर किसी को जाता है तो वो भारत की संत परंपरा को है, भारत के ऋषियों मनीषियों को है: PM @narendramodi— PMO India (@PMOIndia) June 14, 2022
भारत शाश्वत है, क्योंकि भारत संतों की धरती है।
हर युग में हमारे यहां, देश और समाज को दिशा देने के लिए कोई न कोई महान आत्मा अवतरित होती रही है।
आज देश संत कबीरदास की जयंती मना रहा है: PM @narendramodi— PMO India (@PMOIndia) June 14, 2022
संत तुकाराम जी की दया, करुणा और सेवा का वो बोध उनके ‘अभंगों’ के रूप आज भी हमारे पास है।
इन अभंगों ने हमारी पीढ़ियों को प्रेरणा दी है।
जो भंग नहीं होता, जो समय के साथ शाश्वत और प्रासंगिक रहता है, वही तो अभंग है: PM @narendramodi— PMO India (@PMOIndia) June 14, 2022
छत्रपति शिवाजी महाराज जैसे राष्ट्रनायक के जीवन में भी तुकाराम जी जैसे संतों ने बड़ी अहम भूमिका निभाई।
आज़ादी की लड़ाई में वीर सावरकर जी को जब सजा हुई, तब जेल में वो हथकड़ियों को चिपली जैसा बजाते हुए तुकाराम जी के अभंग गाते थे: PM @narendramodi— PMO India (@PMOIndia) June 14, 2022
हमारी राष्ट्रीय एकता को मजबूत करने के लिए आज ये हमारा दायित्व है कि हम अपनी प्राचीन पहचान और परम्पराओं को चैतन्य रखें।
इसलिए, आज जब आधुनिक टेक्नोलॉजी और इनफ्रास्ट्रक्चर भारत के विकास का पर्याय बन रहे हैं तो हम ये सुनिश्चित कर रहे हैं कि विकास और विरासत दोनों एक साथ आगे बढ़ें: PM