اسلام آباد، 15 جون (ہ س)
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات میں زیر علاج سابق فوجی حکمران پرویز مشرف کی پاکستان واپسی میں سہولت فراہم کرے۔ ڈان اخبار نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ میری پرویز مشرف سے کوئی ذاتی دشمنی یا مخالفت نہیں ہے۔ میں نہیں چاہتا کہ کسی اور کو اپنے رشتہ داروں کے لئے صدمہ برداشت کرنی پڑے، جیسا کہ وہ جھیل چکے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ 1999 میں جنرل مشرف کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کا تختہ پلٹنے کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات خراب ہو گئے تھے۔ مشرف کی طرح نواز شریف نے بھی گزشتہ چند سال خود ساختہ جلاوطنی میں گزارے۔ پرویز مشرف کی طبیعت پچھلے کچھ دنوں سے خراب ہے۔ ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ تین ہفتوں سے متحدہ عرب امارات کے اسپتال میں داخل ہیں۔