Urdu News

نیا قومی ریکارڈ بنانے کے بعد نیرج نے کہا ، مجھے خوشی ہے کہ سیزن کا آغاز اچھا رہا

اسٹار ہندوستانی جیولن تھرو کھلاڑی نیرج چوپڑا

نئی دہلی، 15 جون (انڈیا نیرٹیو)

اسٹار ہندوستانی جیولن تھرو کھلاڑی نیرج چوپڑا نے منگل کو فن لینڈ میں پاو نورمی گیمز میں 89.30 میٹر کی تھرو کے ساتھ نیا قومی ریکارڈ قائم کیا۔ 2020 ٹوکیو اولمپکس میں تاریخی گولڈ میڈل جیتنے کے بعد نیرج کا یہ پہلا مسابقتی ایونٹ تھا۔ نیرج کی ریکارڈ توڑ تھرو نے انہیں مقابلے میں دوسرا مقام حاصل کرنے میں مدد کی۔ مقامی کھلاڑی اولیور ہیلینڈر نے 89.83 میٹر کی تھرو کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا۔

اس کارنامے کو حاصل کرنے کے بعد نیرج نے کہاکہ میں اپنی کارکردگی سے خوش ہوں۔ یہ میرا سیزن کا پہلا مقابلہ تھا، اس لیے میں اس سیزن کو اعلیٰ سطح پر شروع کرنے پر خوش ہوں۔ یہاں میری کارکردگی نے مجھے بہت زیادہ اعتماد دیا ہے۔ آگے بڑھتے ہوئے میں اپنی تکنیک، تھرو اور مجموعی کارکردگی پر کام کرنا چاہتا ہوں۔

میں اس وقت ایک خوشی کی جگہ پر ہوں اور آنے والے مقابلوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہتا ہوں۔نیرج کا پچھلا قومی ریکارڈ 88.07 میٹر تھا، جو اس نے گزشتہ سال مارچ میں پٹیالہ میں قائم کیا تھا۔ چند ماہ بعد، 7 اگست 2021 کو، نیرج ایتھلیٹکس میں 87.58 میٹر کے تھرو کے ساتھ اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے ہندوستانی بن گئے۔ ابھینو بندرا کے بعد، وہ اولمپک گیمز میں انفرادی گولڈ میڈل جیتنے والے دوسرے ہندوستانی کھلاڑی ہیں۔

Recommended