Urdu News

صدارتی انتخابات 2022

Rashtrapati Bhawan

 

انتخابی کمیشن نے  بھارت کے غیر معمولی گزٹ میں آج  (15 جون 2022) ایک نوٹیفکیشن  شائع کرکے  صدارتی انتخابات  2022  کے لئے  مندرجہ ذیل پروگرام  طے کیا ہے۔

  1. 29 جون 2022 ،  نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ۔
  2. 30 جون 2022،  کاغذات نامزدگی کی جانچ کرنے کی آخری تاریخ۔
  3. 2 جولائی 2022 ، امیدواروں کے نام واپس لینے کی آخری تاریخ،
  4. 18 جولائی 2022 ، اگر ضروری ہوا تو  اس تاریخ کو  پولنگ کی جائے گی۔

کمیشن نے  13  جون   کو ایک اور نوٹیفکیشن جاری کر کے جس میں راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل  جناب پی سی مودی کو صدارتی انتخابات 2022  کے لئے ریٹرننگ افسر  اور  آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) جناب مکل پانڈے کو  اور  راجیہ سبھا سکریٹریٹ میں  جوائنٹ سکریٹری  اور چیف ویجیلنس افسر جناب سریندر کمار ترپاٹھی کو  اسسٹنٹ ریٹرننگ  افسران  مقرر کیا ہے۔

صدر اور  نائب صدر کے انتخابات سے متعلق  ضابطے 1974  کے  ضابطہ  نمبر 3  کے تحت  ریٹرننگ افسر نے آج  (15 جون 2022)  ایک پبلک نوٹس جاری کیا ہے، جس کے تحت  :

  1. کسی امیدوار  کے ذریعہ یا اس کا نام پیش کرنے والے یا  صاد کرنے والے  کی جانب سے  کاغذات  نامزدگی  نئی  دہلی میں پارلیمنٹ ہاؤس کے گراؤنڈ فلور پر   کمرہ نمبر 29  میں ان کے دفتر  یا  اگر وہ  موجود نہیں ہیں ، تو  اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران،  او ایس ڈی  جناب مکل پانڈے / راجیہ سبھا کے سکریٹریٹ میں جوائنٹ سکریٹری اور چیف ویجیلنس آفیسر  جناب سریندر کمار ترپاٹھی کو  مذکورہ دفتر میں  دن میں 11  بجے سے  سہ پہر 3 بجے تک کسی بھی دن  (سرکاری چھٹی کے علاوہ)  29  جون 2022 تک  داخل کئے جاسکتے ہیں۔
  2. ہر کاغذات نامزدگی کے ساتھ پارلیمانی حلقے  کی انتخابی فہرست میں امیدوار  کے نام ہونے کی  ایک مستند نقل منسلک کی جانی چاہئے، جس میں کہ  امیدوار  ایک الیکٹر کے طور پر رجسٹر ہو۔
  3. ہر امیدوار کو  15  ہزار روپے کی رقم  جمع کرنی ہوگی۔ یہ رقم  کاغذات نامزدگی داخل کرتے وقت ریٹرننگ افسر کے پاس نقد جمع کرائی جاسکتی ہے یا  اس سے پہلے ریزرو بینک آ ف انڈیا یا سرکاری خزانے میں جمع کرائی جاسکتی ہے اور  اس رقم کے جمع ہونے کی رسید  کو کاغذات نامزدگی کے ساتھ منسلک کیا جانا ضروری ہے۔
  4. کاغذات نامزدگی کے فارم مذکورہ  دفتر میں  اور مذکورہ  وقت پر حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
  5. کاغذات نامزدگی ، جو  ایکٹ کے دفعہ 5  بی کی  شق 5  کے تحت  مسترد نہ کئے گئے ہوں، 30  جون 2022 ، بروز جمعرات  دن میں 11 بجے  پارلیمنٹ ہاؤس  نئی دہلی کے  کمرہ نمبر 62 ، پہلی منزل  پر جانچ کے لئے لے جائیں گے۔
  6. امیدواروں کے ذریعہ نام واپس لینے  کا نوٹس خود امیدوار کے ذریعہ یا  ان کا کسی نام پیش کرنےو الے یا  صاد کرنے والے کے ذریعہ  امیدوار کی  تحریر کے ساتھ  مذکورہ  ریٹرننگ افسر کو  2 جولائی 2022  کو  سہ پہر  3 بجے تک یا ا س سے پہلے   دیا جاسکتا ہے۔
  7. انتخابات کے لئے پولنگ  ہونے کی صورت میں  ووٹ  18  جولائی  2022 ، بروز  پیر  صبح  10  بجے سے  شام 5 بجے کے درمیان ضابطوں کے تحت   طے شدہ  مقامات پر   ڈالے جائیں گے۔

ان نوٹیفکیشنوں اور  ریٹرننگ افسر کے ذریعہ جاری کردہ پبلک نوٹس کے  تمام ریاستوں  /  مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے گزٹ میں ایک ساتھ شائع کئے جانے  کے بندوبست  کئے گئے ہیں۔

انتخابی عمل سے متعلق کسی بھی  سوال کے لئے  صدارتی انتخابات 2022  کے لئے  ریٹرننگ افسران  اور  راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل  جناب پی سی مودی سے ، ان کے دفتر میں (کمرہ  نمبر 29 ، گراؤنڈ فلور، پارلیمنٹ ہاؤس، نئی دہلی) سنیچر سمیت  کام کے تمام  دنوں میں سہ پہر ساڑھے تین بجے سے  ساڑھے چار بجے تک  کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی مدت کے دوران  یعنی  18  جون 2022  تک   رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Recommended