مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امیت شاہ نے ‘اگنی پتھ یوجنا’ کے پہلے سال میں دو سال کی چھوٹ دے کر داخلے کی زیادہ سے زیادہ عمر کو 21 سال سے بڑھا کر 23 سال کرنے کا ہمدردانہ فیصلہ لینے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے اپنے ٹویٹس کے ذریعے کہا ہے کہ "فوجی میں بھرتی کا عمل گزشتہ دو سالوں سے کووڈ-19 وبائی امراض کی وجہ سے متاثر ہوا تھا، اس لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اگنی پتھ اسکیم میں ان نوجوانوں کی فکر کرتے ہوئے پہلے سال عمر کی حد میں دوسال کی رعایت دے کر زیادہ سے زیادہ داخلے کی عمر 21 سال سے 23 سال کرنے کا ہمدردانہ فیصلہ کیا ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ‘‘ اس فیصلے سے نوجوانوں کی بڑی تعداد کو فائدہ پہنچے گا اور ‘اگنی پتھ یوجنا’ے ذریعے وہ قوم کی خدمت اور روشن مستقبل کی طرف بڑھیں گے۔ میں اس کے لیے جناب نریندر مودی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔’’
*************