Urdu News

حجاب نہ پہننے والی خواتین جانوروں کی طرح دکھتی ہیں: طالبان

حجاب نہ پہننے والی خواتین جانوروں کی طرح دکھتی ہیں: طالبان

قندھار،17جون(انڈیا نیرٹیو)

افغان طالبان کی پولیس نے قندھار بھر میں ایسے پوسٹر آویزاں کیے ہیں جن پر ”حجاب نہ پہننے والی خواتین جانوروں کی طرح دکھتی ہیں“ درج ہے۔حکام کاکہنا ہے کہ ایسا طالبان سربراہ ہبت اللہ اخونزادہ کے حکمنامے پر عمل درآمد کرانے کیلئے کیا گیا ہے۔یہ پوسٹرز دکانوں،کافی شاپس اور دیگر مقامات پر آویزاں کیے گئے ہیں۔

طالبان حکام کا کہنا ہے کہ حجاب کی پابندی نہ کرنے والی خواتین کے اہلخانہ کو ایسے پوسٹرز کی مدد سے آگاہ کیاجارہا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق طالبان نے یہ بھی کہا ہے کہ حکم کی تعمیل نہ کرنیوالی خواتین کے رشتہ دار مردوں کو آگاہ کرتے ہوئے معطل بھی کردیا جائے۔

Recommended