Urdu News

کانگریس لیڈر سبودھ کانت سہائے کے بگڑے بول، وزیراعظم مودی پر نازیبا تبصرہ

کانگریس لیڈر سبودھ کانت سہائے

 کانگریس کے سینئر لیڈر سبودھ کانت سہائے نے وزیر اعظم مودی پر نازیبا تبصرہ کیا ہے۔ پیر کو دہلی میں کانگریس کے زیر اہتمام ستیہ گرہ کے دوران سہائے نے کہا کہ پی ایم مودی ہٹلر کے راستے پر چل رہے ہیں۔ اس لیے ان کی موت بھی ہٹلر جیسی ہو گی۔ تاہم کانگریس نے سبودھ کے اس بیان سے خود کو الگ کر لیا ہے۔ کانگریس نے کہا کہ یہ ان کے ذاتی خیالات ہیں۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے راہل گاندھی سے پوچھ گچھ اور اگنی پتھ اسکیم کے خلاف جنتر منتر پر کانگریس کے ذریعہ منعقد کئے گئے احتجاج کے دوران سہائے نے کہا کہ اس وقت پوری اپوزیشن میں راہل گاندھی واحد لیڈر ہیں جو پی ایم مودی سے آنکھیں  ملا کر باتیں  کرتے ہیں اس سے گھبرا کر مودی حکومت کانگریس لیڈر کو پریشان کر رہی ہے۔ سہائے نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے جھارکھنڈ کی حکومت کو گرانے کے لیے روزانہ چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ نیشنل ہیرالڈ منی لانڈرنگ معاملے میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو ای ڈی نے آج چوتھے دن بھی پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔ کانگریس قائدین اور کارکنان اس انکوائری کے خلاف مسلسل احتجاج کررہے ہیں۔

Recommended