نیویارک، 23 جون (انڈیا نیرٹیو)
ہندوستان نے اقوام متحدہ کی تنظیم کی طرف سے مذہبی امتیاز کے خلاف مہم کو بعض مذاہب تک محدود کرنے پر سخت اعتراض کیا ہے۔بھارت کے نائب مستقل نمائندے آرکے رویندرا نے خبردار کیا کہ اقوام متحدہ کی مہم صرف چند مذاہب تک محدود نہیں ہونی چاہیے۔
ہندوستانی نمائندے نے کہا کہ نفرت انگیز تقاریر اور امتیازی سلوک کے خلاف مہم کو چند مخصوص مذاہب اور برادریوں تک محدود نہیں رہنا چاہیے۔ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ تمام مذاہب اور برادریوں کے متاثرہ افراد کو اس طرح کی مہمات کے دائرہ کار میں شامل کیا جائے۔ تشدد کو فروغ دینا امن، رواداری اور ہم آہنگی کی روح کے خلاف ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ دہشت گردی تمام مذاہب اور ثقافتوں کا مخالف ہے۔
آر رویندرا نے کہا کہ ہمیں مل کر انتہا پسندی اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ ہندوستان کا ہمیشہ یہ ماننا رہا ہے کہ جمہوریت اور تکثیریت کے اصولوں پر مبنی معاشرہ متنوع برادریوں کو ایک ساتھ رہنے کے لیے بہتر ماحول فراہم کرتا ہے۔ آئینی فریم ورک کے اندر آزادی فکر اور اظہار رائے کے حق کا جائز استعمال جمہوریت کو مضبوط کرنے اور عدم برداشت کا مقابلہ کرنے میں اہم ہے۔