Urdu News

گلبرگہ فسادات: ذکیہ جعفری کی عرضی سپریم کورٹ سے خارج

جعفری کی عرضی سپریم کورٹ سے خارج

نئی دہلی، 24 جون (انڈیا نیرٹیو)

گلبرگہ سوسائٹی فسادات کیس میں وزیر اعظم نریندر مودی کو کلین چٹ کے خلاف ذکیہ جعفری کی عرضی کو سپریم کورٹ آج خارج کردیا۔ جسٹس اے ایم کھانولکر کی قیادت والی بنچ نے عرضی خارج کرنے کا فیصلہ سنایا۔سپریم کورٹ نے9 دسمبر2021 کو اس عرضی پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ سماعت کے دوران گجرات حکومت نے سپریم کورٹ میں تیستا سیتلواڑ پر الزام لگایا تھا کہ وہ گزشتہ بیس سالوں سے گجرات حکومت کو بدنام کرنے کی سازش کر رہی ہیں۔

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے گجرات حکومت کی جانب سے کہا تھا کہ ہمیں ذکیہ جعفری سے ہمدردی ہے۔انہوں نے اپنے شوہر کو کھویا ہے۔ لیکن ان کے دکھ سے فائدہ اٹھانے کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔ گواہوں کو سکھایا پڑھایا گیا۔ ایس آئی ٹی نے ثبوتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرکے بے قصور لوگوں کو پھنسانے کے لیے سیتلواڑ پر مقدمہ کیوں نہیں چلایا؟

مہتا نے کہا تھا کہ 2021 میں الزامات لگا کر معاملے کی دوبارہ جانچ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ مہتا نے الزام لگایا تھا کہ سٹیزن فار پیس اینڈ جسٹس اور سبرنگ انڈیا ٹرسٹ کو ذاتی مفادات کے لیے استعمال کیا گیا۔ ان کے کھاتوں کا طویل عرصے تک آڈٹ نہیں کیا گیا۔

Recommended