Urdu News

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ لسبن میں یو این اوشین کانفرنس میں شرکت کے لئے پرتگال روانہ ہو گئے ہیں

ہمارے ملک کی ترقی نوجوانوں کے کندھوں پر ہے’’: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

 

سائنس اور ٹیکنا لوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، زمینی سائنس ، وزیر اعظم کے دفتر ، عملے ، عوامی شکایات ، پنشن  ،  ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ 27 جون سے  یکم جولائی  ، 2022 ء تک  لسبن میں  ہونے والی ’’ 2022 یو این اوشین کانفرنس ‘‘ میں شرکت کے لئے پرتگال روانہ ہو گئے ہیں ۔  یو این اوشین کانفرنس میں 130 سے زیادہ ملک شرکت کریں گے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ اقوام متحدہ کی   اس کانفرنس میں ، جو ’’ اہداف 14 کے نفاز کے لئے سائنس اور اختراعات پر مبنی سمندری ایکشن میں اضافہ : جائزہ ، ساجھیداریاں اور حل ‘‘ کے موضوع پر بھارت کی جانب سے کلیدی خطبہ پیش کریں گے ۔

روانگی سے پہلے اپنے بیان میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں بھارت  ساجھیداریوں اور ماحول دوست اقدامات کے ذریعے اہداف 14 کے نفاذ کی خاطر سائنس اور اختراعات پر مبنی حل پیش کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی اقوام متحدہ کی ایجنسیوں اور تحقیقی اداروں کے ساتھ بہترین اشتراک اور ساجھیداری ہے ، جو ایس ڈی جی کی علامتوں پر اعداد و شمار کے فرق کو کم کرنے اور صاف، صحت مند، ثمر آور ، محفوظ اور قابل رسائی سمندر کے لئے  اقوام متحدہ کی ڈِکیڈ آف اوشین سائنس فار سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ 2030 – 2021 کی جانب کام کرنے  کی علامت ہے ۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  سول سوسائٹی اور دیگر متعلقہ فریقوں کی شرکت کے ساتھ   شریک ہونے والے ممالک سمندروں   اور سمندری وسائل کے تحفظ اور پائیدار  استعمال کے لئے ہمارے پختہ عہد کا اعادہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سمندروں کی خراب صورتِ حال سے نمٹنے کے لئے  تمام سطحوں  پر زیادہ عزائم کی ضرورت ہے۔  اپنی حکومتوں کے  لیڈروں اور نمائندوں کے طور پر، ہم سمندروں  اور ان کے ماحولیاتی نظام کی صحت، پیداواری صلاحیت، پائیدار استعمال اور لچک کو بہتر بنانے کے لئے فیصلہ کن اور فوری طور پر کام کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ بھارت نے سمندری اور ساحلی ماحولیاتی نظام، مینگرووز اور مرجان کی چٹانوں کے تحفظ کے لئے مختلف وزارتوں اور محکموں کے ذریعے کئی اقدامات، پروگرام اور پالیسی  اقدامات کئے ہیں۔ سماجی، اقتصادی اور ماحولیاتی تحفظ پر زور دینے کے ساتھ پانی سے متعلق ماحولیاتی نظام کی صحت اور خدمات کی پیمائش کے لئے  ہدف 14 میں 10 اہداف  شامل ہیں۔ ان اہداف کی پیشرفت کی پیمائش اور نگرانی کے لئے قومی سطح پر کل 11 اشاریوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور ساحلی پانیوں اور سمندری ماحولیاتی نظام کی صحت/حالات کی نگرانی کے ذریعے 9 اشاریوں کے لئے مستقل بنیادوں پر ڈاٹا اکٹھا کیا جاتا ہے۔

بات چیت کے اختتام پر، کانفرنس اتفاق رائے سے، ایک مختصر، جامع، عمل پر مبنی اور بین حکومتی طور پر متفقہ اعلامیہ اپنائے گی ، جس  میں سائنس پر مبنی اور اہداف 14 کے نفاذ کے لئے امدادی شعبوں میں اختراعات پر توجہ مرکوز کی جائے گی اور شریک صدور کے بات چیت پر مبنی مذاکرات کے خلاصے پر ایک رپورٹ پیش کی جائے گی ۔

لیڈر ’’ ہمارے سمندر ، ہمارا مستقبل: کارروائی کے لئے زور ‘‘ کے موضوع پر اعلانیے  کی بھی توثیق کریں گے، جسے 5 سے 9 جون ، 2017 ء کے دوران سمندروں اور سمندری وسائل کے تحفظ اور پائیدار استعمال کے لئے منعقدہ اقوام متحدہ کی اعلیٰ سطحی کانفرنس نے پائیدار ترقی کے ہدف 14 کے نفاذ میں تعاون کے لئے اپنایا تھا 

Recommended