Urdu News

کوکنگ کوئلہ کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کرنے کے لیے کوئلہ کی وزارت کا ایکشن پلان

وزیر اعظم 27 سے 28 اگست کے دوران گجرات کا دورہ کریں گے

 

بھارت نے مالی برس 22-2021 کے دوران 51.7 ملین ٹن (ایم ٹی) خام کوکنگ کوئلہ کی پیداوار کی ہے جو کہ مالی سال 21-2020 کے دوران پیداوار کئے گئے 44.8 میٹرک ٹن کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہے۔ مئی 2022 تک کے اعداد و شمار کے مطابق 8.3 میٹرک ٹن کی پیداوار کے ساتھ گھریلو خام کوکنگ کوئلہ کی پیداوار میں رواں مالی سال کے دوران اضافہ کا رجحان جاری ہے، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 6.9 میٹرک ٹن کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے۔

اس وقت گھریلو خام کوکنگ کوئلہ صاف کرنے کی صلاحیت تقریباً 23 میٹرک ٹن سالانہ ہے جس میں نجی شعبے کی صلاحیت 9.26 میٹرک ٹن ہے۔ کول انڈیا لمیٹیڈ (سی آئی ایل) 30 میٹرک ٹن سالانہ کی گنجائش کے ساتھ نو مزید نئی واشریز قائم کرنے اور اسے چلانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ نئی واشریز کے قیام کے ساتھ یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ کول انڈیا لمیٹیڈ تقریباً 15 میٹرک ٹن صاف کیا ہوا کوکنگ کول اسٹیل سیکٹر کو فراہم کرسکے گی۔ اس طرح کوکنگ کوئلہ کی درآمد میں کمی آئے گی۔ ملک میں کوکنگ کوئلہ کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے صلاحیت کو بڑھانے کے لیے مزید واشریز قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ مالی سال 2022 کے دوران کول انڈیا لمیٹیڈ نے اسٹیل سیکٹر کو 1.7 میٹرک ٹن صاف کوکنگ کوئلہ کی فراہمی کی اور مالی سال 23 کے دوران 3.45 میٹرک ٹن کا ہدف مقرر کیا ہے۔

خام کوکنگ کوئلہ کی پیداوار کو مزید بڑھانے کے لیے وزارت کوئلہ نے گزشتہ دو سال کے دوران 22.5 میٹرک ٹن  کے پی آر سی کے ساتھ 10 کوکنگ کوئلہ بلاکس نجی شعبے کو نیلام کیے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر بلاکس کی پیداوار 2025 تک شروع ہونے کی امید ہے۔ وزارت نے چار کوکنگ کوئلہ بلاکس کی بھی نشاندہی کی ہے اور سنٹرل مائن پلاننگ اینڈ ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ (سی ایم پی ڈی آئی) بھی اگلے دو ماہ میں 4 سے 6 نئے کوکنگ کوئلہ بلاکس کے لیے جی آر کو حتمی شکل دے گا۔ یہ بلاکس ملک میں گھریلو خام کوکنگ کوئلہ کی سپلائی کو مزید بڑھانے کے لیے نجی شعبے کے لیے نیلامی کے بعد کے راؤنڈز میں پیش کیے جا سکتے ہیں۔

کول انڈیا لمیٹیڈ (سی آئی ایل) نے موجودہ کانوں سے خام کوکنگ کوئلہ کی پیداوار کو 26 میٹرک ٹن تک بڑھانے کا منصوبہ بنایا ہے اور مالی سال 2025 تک تقریباً 20 میٹرک ٹن کی پی آر سی والی نو نئی کانوں کی نشاندہی کی ہے۔ اس کے علاوہ سی آئی ایل نے تقریباً 2 میٹرک ٹن کے متوقع پی آر سی کے ساتھ نجی شعبے میں محصولات کی تقسیم کے ایک جدید ماڈل پر کل 20 بند پڑے کانوں میں سے چھ بند پڑے کوکنگ کوئلہ کانوں کی پیشکش کی ہے۔

وزیر اعظم کی ‘آتم نربھر بھارت’ پہل کے تحت وزارت کوئلہ کی طرف سے اٹھائے گئے ان انقلابی اقدامات کے ساتھ 2030 تک گھریلو خام کوکنگ کوئلہ کی پیداوار 140 میٹرک ٹن تک پہنچ جانے کا امکان ہے۔

Recommended