Urdu News

وزیراعظم مودی کی میونخ میں ارجنٹینا کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

وزیراعظم مودی کی میونخ میں ارجنٹینا کے صدر سے ملاقات

میونخ/نئی دہلی، 27 جون (انڈیا نیرٹیو)

جی۔7 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جرمنی پہنچے وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز میونخ میں ارجنٹینا کے صدر البرٹو فرنانڈیز سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں کے درمیان کثیر جہتی تعلقات میں سیاسی، اقتصادی، ثقافتی، سائنسی اور تکنیکی تعاون شامل ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی کے دفتر نے اس پر ٹویٹ کیا- 'وزیر اعظم نریندر مودی میونخ میں صدر البرٹو فرنانڈیز سے بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور ارجنٹینا کے درمیان تجارتی اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

قابل ذکر ہے کہ فروری 2019 میں، ہندوستان-ارجنٹینا کے کثیر جہتی تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری تک بڑھایا جاچکا ہے۔ ہندوستان 2021 میں ارجنٹینا کا چوتھا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بن کر ابھرا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان 5.7 بلین امریکی ڈالر قدر کا کل کاروبار ہوا۔ اس سے قبل ہندوستان نے 1943 میں بیونس آئرس میں ایک تجارتی کمیشن کھولا تھا۔ اسے سال 1949 میں جنوبی امریکہ میں ہندوستان کے پہلے سفارتخانوں میں سے ایک میں تبدیل کیا گیا تھا۔

کئی ہندوستانی کمپنیوں کی ارجنٹینا میں 1 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کی کل سرمایہ کاری ہے۔ ہندوستان میں ارجنٹینا کی سرمایہ کاری تقریباً 12 کروڑ ڈالر ہے۔ ارجنٹینا میں بڑے پیمانے پر مقبول ہندوستانی ثقافت، یوگا، دھیان (مراقبہ)، فلسفہ، روحانیت، رقص اور موسیقی کے ساتھ دونوں ممالک کے ثقافتی تعلقات ہیں۔

ہندوستان ہر سال ارجنٹینا سے 40 سے 45 کام کرنے والے پیشہ ور افراد کو ہندوستانی تکنیکی اور اقتصادی تعاون پروگرام (آئی ٹی ای سی) اسکالرشپ دیتا ہے۔ تقریباً 2,600 مہاجر ہندوستانی (این آر آئی) اور ہندوستانی نڑاد افراد ارجنٹینا میں رہتے ہیں۔ ان میں ہندوستانی اور ملٹی نیشنل کارپوریشنوں کے ساتھ کام کرنے والے پیشہ ور افراد بھی شامل ہیں۔

جی-7 سربراہی اجلاس میں ماحولیات اور توانائی سے لے کر دہشت گردی کے خلاف جنگ تک کے مسائل زیر بحث ا?نے والے ہیں۔ میونخ پہنچنے پر وزیراعظم نریندر مودی کا بویرین بینڈ سے استقبال کیا گیا۔ سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم رکن ممالک کے رہنماو?ں سے دوطرفہ میٹنگ کریں گے۔ جی-7 سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت ہندوستان اور جرمنی کے درمیان مضبوط شراکت داری اور اعلیٰ سطحی سیاسی رابطوں کی علامت ہے۔

Recommended