فولاد کی وزارت نے اسپیس ایپلی کیشن اور جیو انفارمیٹکس کے لئے بھاسکر اچاریہ نیشنل انسٹی ٹیو ٹ(بی آئی ایس اے جی-این) کی مدد سے پی ایم گتی شکتی پورٹل (نیشنل ماسٹر پلان پورٹل) پرخود کو پیش کیا ہے۔اس نے فولاد کی وزارت کے انتظامی کنٹرول کے تحت سی پی ایس ایز کے تمام اسٹیل پلانٹس کے اپلوڈنگ جیو مقامات کے ساتھ ڈاٹا کا پہلا لیئر تشکیل دیا ہے۔اسٹیل کی وزارت کے انتظامی کنٹرول کے تحت ان سی پی ایس ایز کی تمام کانوں کے جیو لوکیشن بھی اپلوڈڈ کے عمل سے گزر رہے ہیں ۔
بی آئی ایس اے جی-این نے ایک ایپلی کیشن تیار کی ہے جس کے ذریعہ اسٹیل کی وزارت بڑے شراکت داروں سمیت دو ہزار سے زیادہ اسٹیل یونٹس کے ان جیو لوکیشن کو اپلوڈ کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں جو ملک میں کام کررہے ہیں ۔
مستقبل میں جیو لوکیشن کے ساتھ یہ بھی منصوبہ بندی کی گئی ہے کہ تمام یونٹس / کانوں کی پیداواری صلاحیت ،پیداوار کی تفصیلات جیسی دیگر موجودہ معلومات کو اپلوڈ کیا جائے۔
اس کے علاوہ اسٹیل کی وزارت نےپی ایم گتی شکتی کے مقصد کے عین مطابق 38 انتہائی اثر والے پروجیکٹس کی نشاندہی کی ہے تاکہ کثیر ماڈل کنکٹوٹی کو فروغ دیا جاسکےاورنہ دکھائی دینے والی بنیادی ڈھانچے کی کمیوں کو دور کیا جاسکے۔ریلوے لائنس کی مجوزہ توسیع ،نئے ان لینڈ آبی شاہراہوں ،سڑکوں ، بندرگاہوں ،گیس پائپ لائن ،کنکٹوٹی اور ہوائی اڈوں/ہوائی پٹیوں کی تعمیر کے نتیجے میں ضروری ساز و سامان کے حل میں مدد ملے گی تاکہ اسٹیل کے سیکٹر کو 2030-31 تک اس کے اہداف کے حصول تک پہنچایا جاسکے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اکتوبر 2021 میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے گتی شکتی- نیشنل ماسٹر پلان کا آغاز کیا تھا ۔ اس کا مقصد مختلف وزارتوں کو یکجاں کرنا اور بنیادی ڈھانچے کے کنکٹوٹی پروجیکٹوں کا منصوبہ بند اور مربوط نفاذ کرنا تھا ،یہ مختلف وزارتوں اورریاستوں کی بنیادی ڈھانچوں میں شامل کیا جائےگا اور مقامی منصوبہ بندی کے آلات سمیت وسیع پیمانے پر ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھائے گا۔