ملک میں کورونا کے 14506 نئے مریض سامنے آئے
نئی دہلی، 29 جون (انڈیا نیرٹیو)
ملک میں کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ بدھ کی صبح 8 بجے تک گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 14506 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس عرصے میں کورونا کی وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد 11574 ہے جب کہ 30 کورونا سے متاثرہ مریض انتقال کر گئے۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد چار کروڑ 28 لاکھ 8 ہزار 666 ہو گئی ہے۔ اس دوران ریکوری ریٹ 98.57 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔ اس وقت ملک میں ایکٹیو مریضوں کی تعداد 99 ہزار 602 ہو گئی ہے جبکہ روزانہ انفیکشن کی شرح 3.35 فیصد ہے۔
آئی سی ایم آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 لاکھ 33 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک کل 86 کروڑ 19 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
ملک میں اب تک 197.46 کروڑ سے زیادہ اینٹی کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہیں
ملک میں اب تک 197 کروڑ 46 لاکھ سے زیادہ اینٹی کورونا وائرس ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 13 لاکھ 44 ہزار ویکسین لگائی گئیں۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کل 193.53 کروڑ خوراکیں فراہم کی گئی ہیں۔ اس میں سے، ریاستوں کے پاس اب بھی اینٹی کورونا ویکسین کی 11.67 کروڑ خوراکیں موجود ہیں۔