Urdu News

بھوجپوری سپر اسٹار دنیش لال یادو “نرہوا” کے بڑے بھائی لکھنؤ سے اعظم گڑھ جاتے ہوئے اپنی فارچیونر کار سے حادثے میں ہوئے گھائل

بھوجپوری سپر اسٹار دنیش لال یادو" نرہوا" کے بڑے بھائی لکھنؤ سے اعظم گڑھ جاتے ہوئے اپنی فارچیونر کار سے حادثے میں ہوئے گھائل

(بارہ بنکی،(ابوشحمہ انصاری

آج صبح تحصیل حیدر گڑھ صبیہا تھانے کے قریب، ایم پی اور بھوجپوری سپر اسٹار کے بڑے بھائی لکھنؤ سے اعظم گڑھ جاتے ہوئے اپنی فارچیونر کار سے حادثہ پیش آیا۔ جنہیں لکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

 بھوجپوری سپر اسٹار اور ایم پی دنیش لال یادو نرہوا نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو ایک افسوسناک خبر دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے بڑے بھائی وجے لال یادو کا حادثہ ہوا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ لکھنؤ سے اعظم گڑھ جاتے ہوئے کار میں موجود میرے بڑے بھائی کو حادثہ پیش آیا۔ وہ وجے لال یادو کی جلد صحت یابی کی خواہش کر رہے ہیں۔ بتا دیں کہ وجے کو علاج کے لیے میدانتا اسپتال بھیجا گیا ہے۔ وہ بھی موقع پر پہنچ رہے ہیں۔

 جب اس واقعہ کے بارے میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس منوج کمار پانڈے اور ایس ایچ او صبیہا سے معلومات لی گئی تو انہوں نے اس واقعہ کی معلومات سے انکار کردیا۔

 بتایا جاتا ہے کہ دنیش کا بھائی وجے لال یادو اپنے ساتھیوں کے ساتھ لکھنؤ سے اعظم گڑھ جا رہا تھا۔ اس سفر کے دوران ان کی فارچیونر کار تھانہ سبیہاکے قریب حادثے کا شکار ہو کر الٹ گئی۔انہوں نے بتایا کہ جس گاڑی میں وجے لال یادو سوار تھے اس کی رفتار اتنی تیز تھی کہ ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کی وجہ سے گاڑی الٹ گئی اور دھماکے سے اڑ گئی۔ یہی نہیں گاڑی جس ڈیوائیڈر سے ٹکرائی وہ بھی ٹوٹ گیا۔ تصادم کے بعد کار تقریباً 15 میٹر تک ہوا میں اچھل گئی۔

 دنیش لال یادو کی طرح ان کے بھائی وجے بھی سیاست سے وابستہ ہیں۔ وجے لال یادو سماج وادی پارٹی میں وزیر رہ چکے ہیں۔ اس بار وہ اعظم گڑھ لوک سبھا ضمنی انتخاب کے دوران انتخابی مہم چلاتے نظر آئے۔ انہوں نے ایس پی امیدوار دھرمیندر یادو کی حمایت کی تھی جبکہ اپنے بھائی دنیش لال یادو نرہوا کی حمایت نہیں کی۔ وہیں بی جے پی امیدوار دنیش لال یادو نرہوا نے الیکشن جیتا۔

Recommended