Urdu News

وزیر اعظم 4 جولائی کو بھیما ورم اور گاندھی نگر کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 4 جولائی 2022 کو بھیما ورم، آندھرا پردیش اور گاندھی نگر، گجرات کا دورہ کریں گے۔ صبح تقریباً 11 بجے، وزیر اعظم بھیما ورم میں عظیم  مجاہدآزادی الوری سیتارام راجو کی سال بھر جاری رہنے والی 125 ویں یوم پیدائش تقریب کا آغاز کریں گے۔ اس کے بعد، تقریباً 4:30 بجے، وزیر اعظم گاندھی نگر میں ڈیجیٹل انڈیا  ویک 2022 کا افتتاح کریں گے۔

بھیماورم میں پی ایم

آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر، حکومت مجاہدین آزادی کے تعاون کو تسلیم کرنے اور ملک بھر کے لوگوں کو ان کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس کوشش کے ایک حصے کے طور پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی بھیما ورم میں عظیم  مجاہدآزادی   الوری سیتارام راجو کی سال بھر جاری رہنے والی 125 ویں یوم پیدائش تقریب کا آغاز کریں گے۔ وزیر اعظم الوری سیتارام راجو کے 30 فٹ اونچے کانسے کے مجسمے کی  نقاب کشائی بھی کریں گے۔

جولائی 1897 کو پیدا ہونے والے الوری سیتارام راجو کو مشرقی گھاٹ کے علاقے میں قبائلی برادریوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے انگریزوں کے خلاف ان کی لڑائی کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔ انھوں نے رامپا بغاوت کی قیادت کی تھی، جس کا آغاز 1922 میں ہوا تھا۔ انھیں مقامی لوگ ‘‘منیام ویروڈو’’ (جنگلوں کا ہیرو) کے نام سے پکارتے ہیں۔

حکومت نے سال بھر جاری رہنے والے جشن کے ایک حصے کے طور پر کئی اقدامات کی منصوبہ بندی کی ہے۔ الوری سیتارام راجو کی جائے پیدائش وجیا نگرم ضلع کے پنڈرنگی میں اور چنتاپلی پولیس اسٹیشن (رمپا بغاوت کے 100 سال پورے ہونے پر – اس پولیس اسٹیشن پر حملہ رمپا بغاوت کا آغاز تھا) کو بحال کیا جائے گا۔ حکومت نے دھیان مدرا میں الوری سیتارام راجو کے مجسمے کے ساتھ موگلو میں الوری دھیان  مندر کی تعمیر کو بھی منظوری دی ہے، جس میں مورل  پینٹنگز اور اے آ ئی سے چلنے والے انٹرایکٹو سسٹم کے ذریعے  مجاہدآ زادی  کی زندگی کی کہانی کو دکھایاجائے گا۔

 

گاندھی نگر میں پی ایم

وزیر اعظم ڈیجیٹل انڈیا ویک 2022 کا افتتاح کریں گے، جس کا تھیم ‘کیٹالائزنگ نیو انڈیاز ٹیکڈے’ ہے۔ پروگرام کے دوران، وزیر اعظم متعدد ڈیجیٹل اقدامات کا آغاز کریں گے، جن کا مقصد ٹیکنالوجی تک رسائی کو بڑھانا، زندگی میں آسانی کو یقینی بنانے کے لیے خدمات کی فراہمی کو ہموار کرنا اور اسٹارٹ اپس کو فروغ دینا ہے۔

 

وزیر اعظم ‘ڈیجیٹل انڈیا بھاشینی’ کا آغاز کریں گے جو آواز پر مبنی رسائی سمیت  بھارتی زبانوں میں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل خدمات تک آسان رسائی کو ممکن  بنائے گا اوربھارتی زبانوں میں مواد کی تخلیق میں مدد کرے گا۔ ہندوستانی زبانوں کے لیے اے آئی  پر مبنی  لینگویج ٹیکنالوجی کے حل کی تعمیر میں کلیدی مداخلت کثیر لسانی ڈیٹاسیٹس کی تخلیق ہوگی۔ ڈیجیٹل انڈیا بھاشنی، بھاشا دان نامی کراؤڈ سورسنگ پہل کے ذریعے ان ڈیٹا سیٹس کو بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر شہریوں کی شمولیت کو قابل بنائے گی۔

وزیر اعظم‘ڈیجیٹل انڈیا جینیسس’ (جدید اسٹارٹ اپس کے لیے جنریشن – نیکسٹ سپورٹ) کا آغاز کریں گے ۔یہ  ایک قومی ڈیپ ٹیک اسٹارٹ اپ پلیٹ فارم ہے  جس سے ہندوستان کے ٹائر-II اور ٹائر-III شہروں میں کامیاب اسٹارٹ اپس کو دریافت کرنے، مدد کرنے، بڑھنے اور بنانے کے لیےبنایاگیاہے ۔اس اسکیم کے لیے کل 750 کروڑ روپے کا تخمینہ بجٹ رکھا گیا ہے۔

وزیر اعظم ‘Indiastack.global’ کا بھی آغاز کریں گے – جو کہ انڈیا اسٹیک کے تحت لاگو کیے گئے کلیدی پروجیکٹوں جیسے آدھار، یوپی آئی، ڈیجی لاکر، کوون ٹیکہ کاری پروگرام ، گورنمنٹ کی مارکیٹ پلیس (جی ای ایم)، دیکشا پلیٹ فارم اور آیوشمان بھارت ڈیجیٹل ہیلتھ مشن کا ایک عالمی ڈیپازیٹری ہے ۔ گلوبل پبلک ڈیجیٹل گڈز ریپازیٹری کو بھارت کی یہ پیشکش آبادی کے پیمانے پر ڈیجیٹل  ٹرانسفارمیشن پروجیکٹوں کی تعمیر میں بھارت  کو لیڈر کے طور پر پوزیشن میں لانے میں مدد کرے گی، اور دوسرے ممالک کے لیے بہت زیادہ مددگار ثابت ہوگی،جو اس طرح کے ٹیکنالوجی حل  کی تلاش میں ہیں۔

وزیر اعظم شہریوں کو ‘مائی اسکیم ’ وقف کریں گے ۔ یہ  ایک سروس ڈسکوری پلیٹ فارم  ہےجو سرکاری اسکیموں تک رسائی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس کا مقصد ایک ون اسٹاپ سرچ اور ڈسکوری پورٹل پیش کرنا ہے جہاں صارفین وہ اسکیمیں تلاش کرسکتے ہیں، جن کے وہ اہل ہیں۔ وہ شہریوں کے لیے 'میری پہچان' بھی وقف کریں گے۔ یہ ایک  نیشنل سنگل سائن آن اورون سٹی زن لاگ ان ہے ۔ نیشنل سنگل سائن آن (این ایس ایس او) ایک یوزر کی تصدیق کرنے والی سروس ہے،  جس میں اسناد کا ایک سیٹ متعدد آن لائن ایپلی کیشنز یا خدمات تک رسائی فراہم کرتا ہے۔

وزیر اعظم چِپس ٹو اسٹارٹ اپ (C2S) پروگرام کے تحت سپورٹ کیے جانے والے 30 اداروں کے پہلے گروپ کا بھی اعلان کریں گے۔ C2S پروگرام کا مقصد بیچلرز، ماسٹرز اور ریسرچ کی سطح پر سیمی کنڈکٹر چپس کے ڈیزائن کے شعبے میں خصوصی افرادی قوت کو تربیت دینا اور ملک میں سیمی کنڈکٹر ڈیزائن میں شامل اسٹارٹ اپس کی ترقی کے لیے ایک محرک کے طور پر کام کرنا ہے۔ یہ تنظیمی سطح پر رہنمائی فراہم کرتا ہے اور اداروں کو ڈیزائن کے لیے جدید ترین سہولیات  بھی بہم پہنچاتا ہے۔ یہ سیمی کنڈکٹرز میں ایک مضبوط ڈیزائن ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لیے انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن کا حصہ ہے۔

ڈیجیٹل انڈیا ویک 2022 میں گاندھی نگر میں 4 سے 6 جولائی تک فزیکل تقریبات ہوں گی۔ یہ پروگرام ڈیجیٹل انڈیا کی سالگرہ کا جشن منائے گا اور یہ ظاہر کرے گا کہ کس طرح عوامی ڈیجیٹل پلیٹ فارم جیسے آدھار، یوپی آئی ،کوون، ڈیجی لاکر وغیرہ نے شہریوں کے لیے زندگی گزارنے میں آسانی پیدا کی ہے۔ یہ عالمی سامعین کے سامنے ہندوستان کی تکنیکی صلاحیتوں کی نمائش کرے گا، اسٹیک ہولڈرز کی ایک وسیع رینج کے ساتھ تعاون اور کاروباری مواقع تلاش کرے گا، اور اگلی نسل کے لیے مواقع کا ٹیکڈ ے پیش کرے گا۔ اس میں حکومت، صنعت اور اکیڈمیا سے تعلق رکھنے والے اسٹارٹ اپ اور لیڈروں کی شرکت ہوگی۔ 200 سے زیادہ اسٹالز کے ساتھ ایک ڈیجیٹل میلہ بھی منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں زندگی میں آسانی پیدا کرنے والے ڈیجیٹل حل کی نمائش کی جائے گی اور وہ حل بھی جو انڈین یونیکورنز اور اسٹارٹ اپس نے تیار کیے ہیں۔ ڈیجیٹل انڈیا ویک میں 7 سے 9 جولائی تک ورچوئل موڈ میں انڈیا اسٹیک نالج ایکسچینج بھی ہوگا۔

Recommended