یہ مہم 26 جولائی کو دراس میں کارگل وار میموریل پہنچ کر ختم ہوگی
ہندوستانی فوج اور فضائیہ نے ہفتہ کو ملک کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر 'آزادی کا امرت مہوتسو' کے حصے کے طور پر دہلی سے دراس تک ایک منفرد سائیکلنگ مہم شروع کی۔ سائیکلنگ دستہ 20 فوجیوں اور فضائی جنگجوؤں پر مشتمل ہے۔ ان کی قیادت فوج اور فضائیہ کی دو خواتین افسران کر رہی ہیں۔ نئی دہلی میں نیشنل وار میموریل سے آج شروع ہونے والی یہ مہم 26 جولائی کو دراس میں کارگل وار میموریل پہنچ کر ختم ہوگی۔
کور آف سگنلز کے سگنل آفیسر انچارج اور سینئر کرنل اسٹاف آفیسر، لیفٹیننٹ جنرل ایم یو نائر اور سینئر ایئر اسٹاف آفیسر، ویسٹرن ایئر کمانڈ، ایئر مارشل آر رادھیش نے نئی دہلی میں نیشنل وار میموریل سے مشترکہ طور پر جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ سائیکل ٹیم کو 1600 کلومیٹر کا سفر 24 دنوں میں مکمل کرنا ہے۔ مہم 26 جولائی کو دراس میں کارگل وار میموریل پہنچ کر ختم ہوگی۔ اس سائیکلنگ مہم کا انعقاد کارگل جنگ کے دوران شہید ہونے والے بہادر فوجیوں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
مہم کا بنیادی مقصد ہندوستانی نوجوانوں میں قوم پرستی کے جذبے کو پیدا کرنا بھی ہے۔ اس دوران سائیکل ٹیم میں شامل فوج کے جوان اور فضائی جنگجو راستے میں کئی مقامات پر اسکول کے بچوں سے بات چیت کرکے ان میں قوم پرستی کے جذبے کو ابھارنے کی کوشش کریں گے۔ اس قدم سے ملک کے مستقبل کے لیڈروں میں ولولہ پیدا ہوگا اور ان کی توانائیوں کو صحیح سمت ملے گی۔ سائیکل ٹیم نے آج سے کرنال (ہریانہ) میں واقع سینک اسکول کنج پورہ سے بھی اس کی شروعات کی ہے۔
ترجمان کے مطابق 3 جولائی کو کیندریہ ودیالیہ، امبالہ، 4 جولائی کو سینک پبلک اسکول، چندیمندر، 5 جولائی کو گروکل انٹرنیشنل سینئر سیکنڈری اسکول، سولن، 7 جولائی کو شملہ پبلک اسکول، 9 جولائی کو بلاسپور پبلک اسکول، بلاسپور، 9 جولائی کو پانڈو پبلک اسکول، پانڈو، 10 جولائی گورنمنٹ سینئر سیکنڈری اسکول، منالی، 11 جولائی کیندریہ ودیالیہ، کیلونگ، 12 جولائی گورنمنٹ پرائمری اسکول، درچہ، 17 جولائی آرمی گڈ ول اسکول، کارو، 18 جولائی لداخ پبلک اسکول، لیہہ۔ 19 جولائی کو، سائیکل ٹیم خالتسے گورنمنٹ مڈل اسکول، خالتسے میں اسکول کے بچوں کے ساتھ بات چیت کرے گی۔