Urdu News

قومی تعلیمی پالیسی 2020کا نفاذ اور قومی نصاب فریم ورک این سی ایف

Union Education Minister

 

حکومت ہند نے 29جولائی 2020ء کو قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی)کا اعلان کیا تھا، جس میں ایک قومی نصاب فریم ورک این سی ایف کے فروغ کے ذریعے تعلیم کے نظام کو بہتر اور معیاری بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔قومی نصاب کے فریم ورک کا عمل ضلع کنسلٹیشن کمیٹیوں، اسٹیٹ فوکس گروپس اور اسٹیٹ قائمہ کمیٹی کے مشورے کے ذریعے شروع ہوگیا ہے۔ ایک ٹیک پلیٹ فارم –ویب سائٹ اور  موبائل ایپ کو فروغ دیا گیا ہے، تاکہ کاغذ کے بغیر اور بڑے پیمانے پر کام کو انجام دیا جاسکے۔والدین،آنگن واڑی ورکروں، اساتذہ، ٹیچر ایجوکیٹرز، طلباء وغیرہ جیسے شراکت داروں تک پہنچنے کے لئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے اسٹیٹ فوکس گروپ اور اسیٹ قائمہ کمیٹی کے ذریعے باٹم اَپ طریقہ کار  کااستعمال کیا گیا ہے اور ریاستی سطح پر مشورہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ موبائل ایپ پر مبنی سروے کرنے کے علاوہ ریاستی سطح پر صلاح مشورہ کیا گیا ہے۔صلاح مشورے کے بعد ان سبھی کی رائے جمع کی گئی ہیں۔ اسکولی تعلیم کے مستقبل ، ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم ٹیچر ایجوکیشن اور تعلیم بالغان کے مستقبل کے بارے میں ان کی رائے حاصل کی گئی ہے ۔

قومی سطح پر بھی نیشنل فوکس گروپ اور نیشنل  قائمہ کمیٹی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، تاکہ قومی نصاب کے فریم ورک کی تشکیل کے لئے قیمتی معلومات جمع کرنے کی غرض سے مختلف وزارتوں ، خود مختار اداروں، این جی اوز، کارپوریٹس  اور انسان دوس ایجنسیوں سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔اس عمل میں شراکت داروں کی رہنمائی کے لئے این سی ایف کی تشکیل کے سلسلے میں ایک ڈاکیومنٹ تیار کیا گیا ہے۔

ملک میں تنوع کو دیکھتے ہوئے ہر ایک شراکت دارو کو ایک موقع فراہم کرنا، جو والدین یا ایک استاد یا ایک طالب علم ہو یا نہ ہو اور ہندوستان میں تعلیمی نظام کی تبدیلی میں شرکت کرنے کا خواہش مند ہو، اس سے متعلق مشترکہ خدشات پر خیالات کا تبادلہ کرتے ہوئے تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے۔ امکان ہے کہ اس طرح کے متعدد اور متنوع خیالات قومی تعلیمی پالیسی-2020کے نظریے کو خوش اسلوبی سے نافذ کرنے کےلئے ایک عملی روڈ میپ فراہم کرسکے گا۔

اس تناظر میں حکومت ہند کی وزارت تعلیم کے اسکولی تعلیم اور ادب کے شعبے نے ایک آن لائن عوامی صلاح و مشورے  سروے کے ذریعے مختلف شراکت داروں کے خیالات جاننے کا منصوبہ بنایا ہے، جو قومی نصاب کے فریم ورک کی تشکیل کے لئے بہت سود مند اور اہم معلوماتی وسیلہ ثابت ہوگا اور نصاب ، نصابی کتابوں اور دیگر ہدایاتی مواد ڈیزائن کرنے میں بھی اہم ثابت ہوگا۔

اساتذہ ، ہیڈ ماسٹرز ؍پرنسپل صاحبان، اسکول رہنما،ماہرین تعلیم، والدین، طلباء، کمیونٹی کے افراد، این جی اوز، ماہرین، عوامی نمائندے، فنکار ،آرٹسٹ ، کسان یا ایسے لوگ جو اسکولی تعلیم اوراستاد کی تعلیم میں دلچسپی رکھتے ہیں، کو ہمارے آئین کے VIII جدول میں شامل کی زبانوں سمیت 23زبانوں میں کرائے جارہے جاری اِس آن لائن سروے میں شرکت کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔

ہمارے ساتھ شامل ہوئیے اور آن لائن سروے کیجئے اور ہندوستان میں تعلیم کے ایک زبردست اور مربوط ایکو نظام کی تشکیل میں تعاون دیں۔اب آن لائن سروے کو اس لنک پر http://vsms.sms.gov.in/OMZhm8YvAQE کلک کریں۔

Recommended