دونوں نے خصوصی مشن کے تحت ایک ہی فارمینش میں اڑان بھری
انڈین ایئر فورس میں باپ بیٹی کی جوڑی نے ہندوستانی فضائیہ میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، جب انہوں نے حال ہی میں یہاں ایک فارمیشن میں پرواز کی تھی۔ ایک سرکاری ریلیز میں کہا گیا کہ آئی اے ایف میں اس سے قبل کوئی مثال نہیں ملتی ہے جہاں ایک باپ اور اس کی بیٹی کسی مشن کے لیے ایک ہی فارمیشن کا حصہ ہوں۔ایئر کموڈور سنجے شرما اور ان کی بیٹی اننیا نے حال ہی میں ایک ہی فارمیشن میں پرواز کی۔
ہندوستانی فضائیہ کے ایک بیان میں آج کہا گیا ہے باپ بیٹی کی جوڑی نے 30 مئی 2022 کو تاریخ رقم کی، جب انہوں نے ایئر فورس اسٹیشن بیدر میں ہاک 132 طیارے کی ایک فارمیشن میں اڑان بھری، جہاں فلائنگ آفیسر اننیا شرما تیز اور اعلیٰ ترین لڑاکا طیارے میں گریجویشن کرنے سے پہلے اپنی تربیت سے گزر رہی ہیں۔ آئی اے ایف میں اس سے قبل کوئی مثال نہیں ملتی ہے جہاں ایک باپ اور اس کی بیٹی ایک مشن کے لیے ایک ہی لڑاکا فارمیشن کا حصہ ہوں۔
یہ وہ مشن تھا جہاں دونوں صرف باپ اور بیٹی سے بڑھ کر تھے۔ ریلیز میں کہا گیا کہ وہ کامریڈ تھے، جنہیں ایک دوسرے پر پورا بھروسہ تھا جیسا کہ ساتھی ونگ مین کریں گے۔ایئر کموڈور سنجے شرما کو 1989 میں آئی اے ایف کے فائٹر سٹریم میں کمیشن حاصل کیا گیا تھا۔ ان کے پاس فائٹر آپریشنز کا وسیع تجربہ ہے، انہوں نے مگ 21 سکواڈرن کے ساتھ ساتھ فرنٹ لائن فائٹر سٹیشن کی کمانڈ بھی کی ہے۔ الیکٹرانکس اور کمیونیکیشن میں بی ٹیک مکمل کرنے کے بعد، اننیا کو آئی اے ایف کی فلائنگ برانچ کی تربیت کے لیے منتخب کیا گیا۔ ریلیز میں کہا گیا کہ اسے دسمبر 2021 میں فائٹر پائلٹ کے طور پر کمیشن دیا گیا تھا۔