Urdu News

صدرجمہوریہ نے عیدالاضحیٰ سے قبل مبارکباد دی

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند

 نئی دہلی،9جولائی ،2022

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے عیدالاضحیٰ سے قبل  ملک کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔

صدر جمہوریہ نے اپنے پیغام میں کہا،’’عیدالاضحیٰ کے موقع پر میں ملک کے سبھی عوام کو ،خصوصاً ہمارے مسلمان  بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔’’

عیدالاضحیٰ  کا تہوار انسانیت کےلئے  قربانی اور خدمت کی علامت ہے ۔یہ تہوار ہمیں حضرت ابراہیم کے دکھائے  گئے قربانی کے راستے  پر چلنے  کےلئے تحریک دیتا ہے۔

آئیے اس موقع پر ہم انسانیت کی خدمت کےلئے خود کو پھر سے  قربان کرنے اور ملک کی خوشحالی اور ترقی کےلئے کام کرنے کا عزم کریں۔

Recommended