نئی دہلی،9جولائی ،2022
وزیراعظم نریندر مودی نے اترپردیش کے چترکوٹ میں ہوئے سڑک حادثے میں لوگوں کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم کے دفتر نے ٹویٹ کیا:
‘‘چترکوٹ میں قومی شاہراہ پر ہوا حادثہ بے حد تکلیف دہ ہے۔اس میں جن لوگوں نے اپنے پیاروں کو کھویا ہے،ان کے تئیں میری گہری تعزیت ہے۔میں زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں:وزیراعظم ’’
**************