Urdu News

جے ای ای ۔ مین کے نتائج کا اعلان، 14 طلبا نے 100 فیصد نمبرات حاصل کیا

جے ای ای ۔ مین کے نتائج کا اعلان

کل 7.59 لاکھ نے دیا تھا امتحان، اگلا مرحلہ 21 سے 30 جولائی تک

کوٹہ، 11 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے پیر کو انجینئرنگ کے داخلہ امتحان جے ای ای-مین جون-2022 کے نتائج کا اعلان کیا۔ اس سال 24 سے 29 جون تک بی ٹیک کورس کا امتحان 12 شفٹوں میں ہوا جس میں 407 شہروں کے 588 امتحانی مراکز میں کل 7.59 لاکھ امیدواروں نے شرکت کی۔ اس سال جے ای ای -مین کی پہلی کوشش میں، 14 طلبہ نے 100 پرسنٹائل حاصل کیے ہیں۔ اس کے ساتھ 43 ریاستی ٹاپرز کی فہرست بھی جاری کی گئی۔

مجموعی طور پر 7,59,589 امتحان دینے والوں میں جنرل زمرہ کے 3.19,937، ای ڈبلیو ایس کے 74,370،او بی سی کے 2,75,416، ایس سی کے 71,458،ایس ٹی کے 26,330 اور پی ڈبلیو ڈی زمرے کے 2078 شامل تھے۔ طلباء  میں 5.47 لاکھ لڑکے اور 2.21 لاکھ لڑکیاں شامل تھیں۔ جے ای ای مین امتحان کا اگلا مرحلہ 21 سے 30 جولائی تک منعقد ہوگا۔ نتائج میں ایلن کی طالبہ اسنیہا پاریک نے 100 پرسنٹائل کے ساتھ 300 میں سے 300 نمبر حاصل کیے۔ا سنیہا نے آسام میں ٹاپ کیا۔ جبکہ راجستھان ٹاپر  ایلن سٹوڈنٹ نویہ رہے۔

کس اسکور پر کون سی این آئی ٹی

جے ای ای مین میں 99پرسنٹائل سے زیادہ ہونے پر سر فہرست این آئی ٹی جیسے تریچی، وارنگل، سورت کل، الہ آباد، راور کیلا، کالی کت اور جے پور، کروکشیتر جیسے این آئی ٹٰ اور ٹریپل آئی تی الہ آباد میں کور برانچ ملنے کے امکانات ہیں۔ 99سے 98پرسنٹائل والوں کو سہر فہرست ٹاپ ٹین این آئی ٹی کی کور برانچ کے اضافی دیگر برانچ کے ساتھ ساتھ ٹاپ 10-20این آئی ٹی اور ٹرپل آئی ٹی جبل پور، گوالیر، گوہاتی، کوٹہ، لکھنؤ میں کور برانچ ملنے کے امکانات بن سکتے ہیں۔ ان این آئی ٹی میں بھوپال، سورت، ناپگور، جالندھر، دہلی، ہمیر پور، درگا پور شامل ہیں۔

Recommended