وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کی صبح نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر قومی نشان اشوکا ستون کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کی تعمیر میں کام کرنے والے کارکنوں سے بھی بات چیت کی۔
وزیراعظم نے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر 6.5 میٹر اونچے اشوکا ستون کی نقاب کشائی کی۔ نشان کے ستون کا وزن 9500 کلوگرام ہے اور یہ کانسہ سے بنا ہے۔ اس دوران وزیراعظم نے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی تعمیر میں مصروف کارکنوں سے بھی بات چیت کی۔ اس موقع پر لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، لوک سبھا سکریٹریٹ کے سینئر افسران اور دیگر افسران موجود تھے۔