راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کی آل انڈیا نیشنل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن اور مسلم راشٹریہ منچ کے قومی کنوینر اندریش کمار نے کہا کہ ملک مذہبی قانون سے نہیں آئین سے چلے۔
قومی کنوینر اندریش کمار نے کہا کہ’شکروار‘ ے دن کو ’پتھروار‘کا دن بنانے والوں کے خلاف مسلم سماج کو آگے آنا چاہئے اور ایسے لوگوں کو نشان زد کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنی چاہئے، تاکہ سماج اور ملک میں امن قائم ہوسکے۔ امرناتھ یاترا کے دوران حادثے پر غم کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے بھگوان برفانی بابا سے مرنے والوں کی روح کی سلامتی کے لیے دعا کی۔
مسلم راشٹریہ منچ کے قومی کنوینر اندریش کمار، جو پیر کو یہاں جیون دیپ آشرم، نند وہار میں جاری گرو پورنیما مہوتسو میں پہنچے، نے کہا کہ پورا ملک اور دنیا گرو پورنیما منا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تمام مذاہب کے لوگ رہتے ہیں۔ جن لوگوں نے شکر وار کو پتھروار بنا دیا، ایسے انتشار پسند عناصر نے ملک کے اتحاد و سالمیت کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلمان بھائیوں کو پتھروارکے بجائے پریم وار دن منانا چاہیے، تاکہ تمام لوگ آپسی بھائی چارے سے رہ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ انتشار پسندوں نے امن کے نظام کو درہم برہم کرکے ہندوستانی آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔ حکومت کو ایسے لوگوں کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے۔
اندریش کمار نے کہا کہ ملک میں ایک اور سوال پیدا ہوا ہے کہ سینکڑوں سالوں سے مندروں اور مورتیوں کی توڑاگیا۔ جنہوں نے یہ نعرہ لگایا کہ 'تن سے سر جدا'ایسے غیر آئینی بیانات اور نعرے بازی کرنے والوں کے خلاف حکومت سخت قدم اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک مذہبی قانون سے نہیں آئین سے چلے گا۔