Urdu News

سری لنکا کی فضائیہ نے صدر کو فرار ہونے کے لیے طیارہ فراہم کیا

سری لنکا کی فضائیہ نے صدر کو فرار ہونے کے لیے طیارہ فراہم کیا

کولمبو، 13 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

سری لنکا کی فضائیہ نے صدر گوٹابایا راجا پاکشے اور ان کے خاندان کے لیے طیارہ فراہم کیا۔ وہ اس طیارے سے ملک چھوڑ کر مالدیپ پہنچ گئے۔ فضائیہ نے اس کی تصدیق کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ گوٹابایا نے آج اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا تھا۔

سری لنکا کے اخبار ڈیلی مرر کے مطابق، انہیں پرواز کی یہ سروس موجودہ حکومت کی درخواست پر سری لنکا کے آئین میں قائم مقام صدر کو حاصل اختیارات کے مطابق ہے اور وزارت دفاع کی مکمل منظوری کے ساتھ بنڈرانائیکے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے  امیگریشن، ایکسائز ڈیوٹی اور دیگر تمام قوانین کے تحت دی گئی۔

اس اخبار کے مطابق صدر گوٹابایا راجا پاکشے بدھ کی صبح مالدیپ کے لیے اپنی اہلیہ اور دوسیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ ملک سے فرار ہو گئے۔ فوجی طیارے سے فرار ہونے والے راجا پاکشے بدھ کی صبح 3:07 بجے مالدیپ کے ویلنا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترے۔ مالدیپ کے دارالحکومت میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔

ادھر برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سری لنکا میں صدر کے ملک سے فرار ہونے کے بعد ہزاروں لوگ کولمبو شہر کی سڑکوں پر گھوم رہے ہیں۔ بہت سے لوگ مظاہرے کے مرکزی مقام گال فیس گرین پر جمع ہیں۔ یہاں لوگوں کے لیے ایک عارضی پلیٹ فارم بنایا گیا ہے۔ لوگ تقریریں کر رہے ہیں۔ تقریر کے درمیان میں لوگ سنہالی زبان میں 'جدوجہد کی جیت' کے نعرے لگا رہے ہیں۔

Recommended