Urdu News

کاروبار کرنا آسان , شرائط و ضوابط کے بوجھ کم

PM Shri Narendra Modi

 

صارفین کے امور کے محکمہ ، بحوالہ نظام وزن و پیمائش (ڈبہ بند اشیاء)، (دوسری ترمیم) قواعد 2022 ، نے ایک برس کی مدت کے لیے برقی سازو سامان کے لیے کیو آر کوڈ کے توسط سے کچھ ضروری معلومات فراہم کرانے کی اجازت دی ہے، اگر یہ معلومات پیکج میں نہیں دی گئی ہو تو۔

اس ترمیم سے صنعت کو کیو آر کوڈ کے توسط سے ڈجیٹل شکل میں تفصیلی معلومات فراہم کرانے کا موقع حاصل ہوگا۔ اس ترمیم سے پیکج کے لیبل پر اہم اعلانات کو مؤثر طریقہ سے دکھانے کی اجازت ہوگی، جبکہ دیگر وضاحتی معلومات کیو آرکوڈ کے توسط سے صارفین تک پہنچائی جا سکتی ہے۔

یہ محکمہ اس ڈجیٹل دور میں کیو آر کوڈ کے توسط سے ضروری معلومات فراہم کرانے کے لیے تکنالوجی کو بروئے کار لانے میں مدد فراہم کرے گا۔ اس کیو آر کوڈ کو اسکین کرکے ،مینوفیکچرر حضرات یا پیکنگ کرنے والے یا درآمدکار کا پتہ، کموڈیٹی کا عمومی نام، اشیاء کا سائز اور لمبائی چوڑائی، کسٹمر کیئر کی تفصیلات(ٹیلی فون نمبر اور ای میل ایڈریس کے علاوہ) جیسی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

اس سے قبل، نظام وزن و پیمائش (ڈبہ بند اشیاء)، قواعد 2011 کے مطابق ، برقی سازو سامان سمیت تمام تر اشیاء کی ڈبہ بندی کے لیے پیکج پر ضروری معلومات فراہم کرنا لازمی ہے۔

Recommended