Urdu News

پی وی سندھو نے سنگا پور اوپن میں تاریخ رقم کی، چینی کھلاڑی کو شکست دے کر پہلی بار خطاب جیتا

پی وی سندھو

سنگاپور، 17 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

ہندوستان کی اسٹار خاتون بیڈمنٹن کھلاڑی اور دو بار کی اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو نے سنگاپور اوپن 2022 کے فائنل میں چینی کھلاڑی وانگ جی یی کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔ سندھو نے تین سیٹ تک جاری رہنے والے فائنل مقابلے میں چینی کھلاڑی کو 21-9، 11-21، 21-15 سے شکست دی۔ اس سال سندھو کا یہ تیسرا خطاب ہے۔

پی وی سندھو نے پہلی بار سنگاپور اوپن کا خطاب جیتا ہے۔ وہ یہ خطاب جیتنے والی تیسری ہندوستانی ہیں۔ ان سے پہلے سائنا نہوال نے 2010 اور بی۔ سائی پرنیت نے 2017 میں ٹورنامنٹ جیتا تھا۔

فائنل میچ میں ہندوستانی اسٹار پی وی سندھو نے چینی کھلاڑی وانگ جی یی کے خلاف اچھی شروعات کی۔ اس نے پہلا گیم 21-9 کے مارجن سے جیتا تھا۔ اس کے بعد چینی کھلاڑی نے شاندار واپسی کی اور دوسرا سیٹ 21-11 سے جیت لیا۔ تیسرے سیٹ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان زبردست لڑائی ہوئی لیکن آخر میں سندھو نے تیسرا گیم 21-15 سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

بیڈمنٹن ایسوسی ایشن آف انڈیا (بی اے آئی) نے پی وی سندھو کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔ بی اے آئی نے ٹویٹ کیا،پی وی سندھو نے سنگاپور اوپن-2022 میں چینی کھلاڑی وانگ جی یی کو 21-9، 11-21، 21-15 سے شکست دے کر سال کا تیسرا خطاب جیتا۔ چمپئن مبارک ہو۔"

Recommended