Urdu News

سندھ کی حالت زار پر جئے سندھ فریڈم موومنٹ نے گہری تشویش ظاہرکی

سندھ کی حالت زار پر جئے سندھ فریڈم موومنٹ نے گہری تشویش ظاہرکی

جئے سندھ فریڈم موومنٹ کا مرکزی ہنگامی اجلاس چیئرمین سہیل ابڑو کی زیر صدارت میں ہوا۔ویڈیو کانفرنس کال کے ذریعے  جئے سنگھ فریڈم موومنٹ کے اجلاس میں وائس چیئرمین زبیر سندھی جرنل سیکرٹری غلام حسین شابرانی امرآزادی سوڈو سندھی پرہ سندھو اور حفیظ دیشی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ سندھ کی موجودہ صورتحال بہت خراب اور خطرناک ہوتی ہے۔باہر سے آئے ہوئے لوگ امن کے لیے بڑا مسئلہ بنتے جا رہے ہیں۔

حیدرآباد میں بلال کاکا کا قتل اس بات کا کھلا ثبوت ہے خاص کرکے افغانیوں نے قتل و غارت کی بازار کو گرم کر دیا ہے کراچی کے بعد سندھ کے مختلف اضلاع میں دہشت گردانہ کارروائیاں شروع کردی گئی ہے ارشاد رانجھانی کے قتل کے بعد بلال کاکا کا قتل اس بات کا ثبوت ہے سندھ میں غیر قانونی آباد تارکین وطن سندھ کو افغانستان بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ افغانی پٹھانوں کی طرف سے سندھیوں پر مسلسل حملے ایک سازش کے تحت ہو رہے ہیں سندھیوں کو اپنے وطن پر کمزور کرنا اور اقلیت میں تبدیل کرنا ہے جس میں سہولت کار پاکستان پیپلز پارٹی ہے۔

سندھی قوم اپنے نوجوانوں کی مالکی کریں دہشت گردوں کو بھرپور جواب دیں آئندہ کوئی بھی ہمارے نوجوانوں کو ٹارگٹ نہ کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب سامراج اور اس کے تلوے چاٹنے والی پیپلز پارٹی کی قیادت کو یاد رکھنا چاہیے سندھی قوم منتشر ضرور ہے لیکن بزدل اور لاوارث نہیں ہے کیونکہ جی ایم سید کے فالور سندھی قوم اور سندھ کے وارث ہے جو اپنے وطن اور قوم کے لیے ہر وقت جان کا نذرانہ پیش کرنے کے لئے تیار ہے۔

سندھی قوم کو یاد رکھنا چاہیے ارشاد رانجھانی سمیت اور سندھی نوجوانوں کا قتل کا جواب نہ دینے پر افغانی دہشتگرد ارشد سندھیوں پر حملے کر رہے ہیں اس لیے اس مرتبہ دشمنون کو بھر پور جواب دیا جائے آئندہ کوئی سندھی قوم پر حملے کرنے کی جرات نہ کر سکے۔ موومنٹرہنماؤں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ریاست ادارے پولیس اور رینجرز افغانیوں کو گرفتار کرنے کے بجائے محافظ بنے ہوئے ہیں۔  اس کا مقصد یہ ہے کہ سندھی قوم کو اپنے وطن پر کمزور کرنا اور اقلیت میں تبدیل کرنا ہے لیکن ہم ریاست کے ہر خوف کو شکست دے کر آگے بڑھتے جائیں گے اور سیاسی انقلابی جدوجہد کے ذریعے ریاستی ظلم و جبر کا مقابلہ کریں گے۔

Recommended