Urdu News

امریکہ کے مال میں فائرنگ، مسلح شخص سمیت چار افراد ہلاک

امریکہ کے مال میں فائرنگ

انڈیانا پولس، 18 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

امریکی ریاست انڈیانا کے گرین ووڈ کے پارک مال میں اتوار کی شام فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ یہاں پہنچے ایک بندوق بردار نے مال کے فوڈ کورٹ میں اندھا دھند فائرنگ کر کے تین افراد کو ہلاک کر دیا۔ اس دوران ایک شہری نے ان پر گولی چلا دی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

یہاں کے میئر مارک ڈبلیو مائرس نے اس ہولناک واقعے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے حالات کو قابو میں کر لیا ہے۔ گرین ووڈ پولیس چیف جم اسان کے مطابق، مجموعی طور پر چار افراد مارے گئے ہیں۔ جب کہ دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں بندوق کے تشدد کے خطرناک واقعات کو دیکھتے ہوئے صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ بچوں اور خاندانوں کے تحفظ کے لیے امریکہ کو حملہ آور ہتھیاروں پر پابندی لگانے یا انہیں خریدنے کے لئے عمر 18 سے بڑھا کر 21 سال کرنے کی ضرورت ہے

Recommended