Urdu News

بنگلہ دیش میں بھارتی آرمی چیف کو گارڈ آف آنر دیا گیا

بنگلہ دیش میں بھارتی آرمی چیف کو گارڈ آف آنر دیا گیا

ڈھاکہ ،16؍جولائی

ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل منوج پانڈے، جو بنگلہ دیش کے تین روزہ دورے پر ہیں، پیر کو ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی مسلح افواج کے کنونشن سینٹر میں گارڈ آف آنر کی سلامی لی۔ ہندوستانی فوج نے ٹویٹ کیا، جنرل منوج پانڈےکو سینا کنجا بنگلہ دیش میں شاندار گارڈ آف آنر ملا۔ انہوں نے دونوں فوجوں کے درمیان دوستی کی یاد میں ایک درخت بھی لگایا۔جنرل منوج پانڈے نے شیکھا انیربن پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور  بہادروں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے بنگلہ دیش کی آزادی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں ۔

بھارتی آرمی چیف دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پڑوسی ملک کا دورہ کر رہے ہیں۔ سال 2021 بنگلہ دیش کی جنگ آزادی کی گولڈن جوبلی اور ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سفارتی تعلقات کے 50 سال کا نشان ہے۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش متنوع شعبوں میں مضبوط اور کثیر جہتی باہمی تعاون سے لطف اندوز ہوتے ہیں، بشمول تجارت اور کنیکٹیویٹی، توانائی اور بجلی، آبی وسائل، سرحدی انتظام، دفاع اور سلامتی، ثقافت اور عوام کے درمیان روابط بھی شامل ہیں۔

 سوارنم وجے ورش کے حصے کے طور پر، دونوں ممالک نے 6 دسمبر 2021 کو ہندوستان اور بنگلہ دیش میں میتری دیوس منایا۔ میتری دیوس 18 دیگرممالک میں بھی منایا گیا  جن میں بیلجیم، کینیڈا، مصر، انڈونیشیا، روس، قطر، سنگاپور، برطانیہ، آسٹریلیا، فرانس، جاپان، ملائیشیا، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، سوئٹزرلینڈ، تھائی لینڈ، متحدہ عرب امارات اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ شامل ہیں۔ ہند وستان بنگلہ دیش تعلقات ہندوستان کی "پڑوسی پہلے" پالیسی کا ایک اہم عنصر ہے۔ سال 2021 خاص اہمیت کا حامل تھا کیونکہ دونوں ممالک نے سفارتی تعلقات کے 50 سال، بنگلہ دیش کی آزادی کی پانچ دہائیاں اور اس کے بابائے قوم بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمٰن کی صد سالہ پیدائش منائی۔

Recommended