نئی دہلی، 18؍جولائی
سال 1999 کی کارگل جنگ میں پاکستان پر فتح کے 23 سال منانے اور آزادی کا امرت مہوتسو کے جذبے کو منانے کے لئے، بھارتی فوج نے نئی دہلی سے دراس (لداخ) میں کارگل جنگی یاد گار تک ایک موٹر بائک مہم کا انعقاد کیا ہے۔ 30 رُکنی اس ریلی کو وائس چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹیننٹ بی ایس راجو نے 18 جولائی 2022 کو نئی دہلی کے قومی جنگی میموریل سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔اگلے چھ دنوں میں، 30 فوجی عملے کے اہلکاروں کی ٹیم،جنہوں نے اس 'خواب کی مہم' کا آغاز کیا ہے، ہندوستانی فوج کے مترادف استقامت، ہمت اور مہم جوئی کے جذبے کو دوبارہ زندہ کرتے ہوئے کارگل کے بہادر دلوں کے ناقابل تسخیر جذبے کی عکاسی کرنے کی کوشش کرے گی۔
بائیک ریلی کی یہ مہم ہریانہ، پنجاب، جموں و کشمیر اور لداخ سے ہوتی ہوئی 26 جولائی کو کارگل جنگی یادگار، دراس میں کا اختتام پذیر ہوگی۔ زیادہ سے زیادہ علاقوں کا احاطہ کرنے کے ضمن میں، اس ریلی کو دو ٹیموں میں تقسیم کیا جا رہا ہے، جو دو مختلف مساوی سمتوں میں سفر کریں گی، یعنی زوجیلا پاس اور روہتانگ پاس ،نیز دونوں بالترتیب 1400 کلو میٹر اور 1700 کلو میٹر کا فاصلہ طے کریں گی۔
ریلی کے دوران ٹیم ، اس روٹ کے ساتھ ساتھ دور دراز کے مقامات تک پہنچنے کے جذبے کے ساتھ ، اونچے پہاڑی پاسز اور مشکل راستوں سے گزرے گی۔اس ریلی کا مقصد قوم کی خدمت میں تعینات ہمارے بہادر سپاہیوں کے ذریعہ پیش کردہ جذبے اور لگن وحوصلے کو اجاگر کرتے ہوئے جذبہ حب الوطنی کے پیغام کو پھیلانا ہے۔