Urdu News

سی بی ایس ای نے 12ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا، 92.71 فیصد طلبا کامیاب

سی بی ایس ای نے 12ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا

نئی دہلی، 22 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے آج (جمعہ) سینئر سیکنڈری (کلاس 12) بورڈ امتحان کے نتائج کا اعلان کیا۔سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے آفیشل ریلیز کے مطابق اس سال 12ویں کے امتحان میں 92.71 فیصد طلبہ کامیاب قرار پائے ہیں۔ گزشتہ سال 99.37 فیصد طلبہ کامیاب قرار پائے تھے۔ تاہم، پچھلے سال نتائج کا اعلان متبادل تشخیصی طریقہ کے ذریعے کیا گیا تھا۔ پاس ہونے کا تناسب سال 2020 میں 88.78 فیصد اور سال 2019 میں 83.40 فیصد رہا۔

سی بی ایس ای نے نتائج دیکھنے کے لیے رزلٹ پورٹل پر تین لنکس کو فعال کیا ہے۔ نتیجہ اور اسکور کارڈ سرکاری رزلٹ پورٹلcbseresults.nic.in پر دیکھا جا سکتا ہے۔ نتیجہ اورا سکور کارڈ دیکھنے کے لیے طلباء کو اپنا رول نمبر، اسکول نمبر اور ایڈمٹ کارڈ کا شناختی نمبر رزلٹ پیج پر درج کرنا ہوگا۔

Recommended