Urdu News

اسپرنگ ڈیل پبلک اسکول کے طلبہ وطالبات نے سی بی ایس سی کے انٹر میڈیٹ اور ہائی اسکول امتحان میں بہترین مظاہرہ کیا

بورڈ نتائج کے بعد اسکوک کے ذمہ داران خوشی کا اظہار کرتے ہوئے

سینٹرل بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن نے دسوی اور بارہوی کے امتحانات کے نتائج کا گزشتہ کل اعلان کیا تھا جس میں دیوبند کے معروف اسپرنگ ڈیل اسکول کے طلبہ وطالبات نے بہترین مظاہرہ کیا اور شہر میں اسکول کا نام روشن کیا۔اسپرنگ ڈیل پبلک اسکول انٹر میڈیٹ میں پہلا مقام 93/فیصد نمبرات حاصل کرکے افشاء نے حاصل کیا۔

ضحی نے 92فیصد نمبرات حاصل کئے وہ دوسرے نمبر پر رہیں،حذیفہ نے 90/فیصد نمبرات حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ہائی اسکول میں پہلی پوزیشن محمد احمد نے حاصل کی انہوں نے 93/فیصد نمبر حاصل کئے،دوسری پوزیشن محمد فیضان نے حاصل کی انہوں نے 91.4/فیصد نمبرات لئے جبکہ عبد اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی انہوں نے 91.2/فیصد نمبر حاصل کئے۔ہاجرہ نے 90.8/فیصد نمبرات لے کر چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ انٹر میڈیٹ میں اسکول کے57/طلبہ وطالبات نے 85فیصد سے زیادہ نمبرات حاصل کئے جبکہ ہائی اسکول میں 64/طلبہ وطالبات نے 85فیصد نمبرات حاصل کرکے اسکول کا نام روشن کیا۔

اس موقع پر اسکول کے چیئرمین سعد صدیقی اور کو چیئرمین احمد صدیقی نے اسکول کے طلبہ وطالبات کو ان کے بہتر نتائج پر مبارکباد دی اور اعلان کیا کہ اسکول میں جلد ہی انوویشن اور ربوٹکس لیب اور ساتھ ہی نیشنل ایجوکیشن پالیسی کے ہدف جس سے طلبہ وطالبات اپنی قابلیت کو صحیح انداز میں پیش کرسکیں ایسے کورس اسکول میں شروع کئے جائیں گے۔

اسی کے ساتھ انہوں نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ ہائی اسکول کے ہونہار طلبہ وطالبات جو اسکول میں درجہ 11/میں داخلہ لے رہے ہیں اور وہ کچھ مالی طور پر کمزور ہیں ان کو فیضان الحق میموریل اسکالرشپ دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہماری مقصد ادارہ میں اچھی تعلیم مہیا کرانا ہے اور گذشتہ 25سالو ں سے ہمارا یہ ادارہ اس طرف کام کررہا ہے۔ان کا مقصد یہ ہے کہ ہماری قوم کا ہر بچہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہو اور آگے چل کر وہ ملک وقوم کی خدمت کرسکے۔اسکول کے مونیٹرنگ شعبہ کے ہیڈ ڈاکٹر ملک معظم نے بتایا کہ اسپرنگ ڈیل پبلک اسکول میں جلد ہی کوچنگ کلاسز اور اکیڈمی شروع کی جائے گی جس میں طلبہ وطالبات CUTE,JEE,NEET,جیسے امتحانات کی تیاری کرسکیں اور اس مقابلہ جاتی دور میں آگے بڑھ سکیں۔

اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر بحر الاسلام نے بچوں کے سرپرستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے طلبہ وطالبات کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسکول کی جانب سے اس سال ہیومینٹیز اسٹیم شروع کی ہے جس سے طلبہ وطالبات مستقبل میں اس میں بھی اپنا مستقبل بناسکیں۔اسکول کے سبھی اسٹاف نے طلبہ وطالبات کی کوششوں کی تعریف کی اور ان کے روشن مستقبل کی دعاء کی۔اس دوران اسکول انتظامیہ نے اعلان کیا کہ سبھی طلبہ وطالبات کو ان کے والدین کے ساتھ اعزاز سے نوازا جائے گا۔

Recommended