Urdu News

روس۔یوکرین جنگ: جنگ میں نہ روس جیتا، نہ یوکرین ہارا، پانچ ماہ میں قبرستان بن گئے کئی شہر

روس۔یوکرین جنگ

یوکرین پر روس کے حملے کے بعد شروع ہوئی جنگ پیر کو چھٹے مہینے میں داخل ہو گئی۔ اس دوران نہ روس جیت سکا اور نہ ہی یوکرین کو شکست ہوئی۔ روسی فوج نے یوکرین میں بڑی تباہی مچائی ہے۔ اس کے کئی شہر قبرستان بن چکے ہیں۔ روس کی فوج نے اب زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایس – 300 میزائلوں سے حملہ شروع کر دیا ہے۔

اس درمیان یوکرین کی افواج نے کہا کہ انہوں نے 50 روسی فوجی گولہ بارود کے ڈپو کو تباہ کر دیا ہے۔ یہ آپریشن امریکہ سے ملنے والے ہمراس راکٹ سسٹم کے ذریعے کیا گیا۔ امریکا نے یہ ہتھیار جون میں یوکرین کو دیے تھے۔ قومی ٹی وی پر یوکرین کے وزیر دفاع اولیکسی ریزنکوف نے کہا کہ امریکی ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور روس کو اپنے دفاع کا موقع نہیں دیا۔

فی الحال روس نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ ریجنکوف نے کہا ہے کہ یوکرین کی توپوں نے کئی پلوں پر عین مطابق حملے کیے ہیں۔ ادھر یوکرین نے ایک ویڈیو بھی جاری کیا ہے۔ اس میں روسی اینٹی ایئر ڈیفنس ایس- 300 بیٹری کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

Recommended