قازقستان نے ہندوستانیوں کے لیے ویزا کی شرط میں استثنیٰ کو بڑھا دیا ہے۔ تاہم پاکستانیوں کوایسی چھوٹ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ اب ہندوستانی شہری قازقستان سمیت 61 ممالک میں بغیر ویزا کے سفر کر سکیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قازقستان جانے والے ہندوستانیوں کو ویزے کی ضرورت نہ پڑے، اس لیے قازقستان سے خصوصی استثنیٰ کی ضرورت تھی۔ دنیا کے 60 ممالک میں ہندوستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کو پہلے سے ویزا لینے کی ضرورت نہیں پڑتی ہے۔ وہ صرف اپنے پاسپورٹ کی بنیاد پر متعلقہ ملک کا سفر کر سکتے ہیں۔ ان ممالک میں پہنچنے کے بعد ہی انہیں سفری اجازت نامہ جاری کیا جاتا ہے۔ اب قازقستان نے ہندوستانیوں کو ویزا سے استثنیٰ فراہم کر دیا ہے۔ بھارت کے علاوہ پاکستانی شہریوں کے لیے بھی اسی طرح کی چھوٹ کی درخواست کی گئی تھی تاہم قازقستان کی قیادت نے پاکستانی شہریوں کے لیے ایسی چھوٹ دینے سے انکار کر دیا ہے۔
اب قازقستان جانے والے ہندوستانی شہریوں کو اس کے لیے خصوصی ویزا جاری کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ وہ براہ راست قازقستان پہنچ سکیں گے اور وہاں سفری اجازت نامہ حاصل کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ بھوٹان، کوک آئی لینڈ، بارباڈوس، کمبوڈیا، فجی، ڈومینیکا، انڈونیشیا، مائیکرونیشیا، ہیٹی، لاؤس، مارشل آئی لینڈز، مونٹسیراٹ، مکاو (ایس اے آر چین)، نیوو، سینٹ لوشیا، مالدیپ، پلاو جزائر، ترینیداد اینڈ ٹوباگو، میانمار، تووالو، برٹش ورجن آئی لینڈ، نیپال، ساموا، گریناڈا، سری لنکا، وانواتو، جمیکا، تھائی لینڈ، سینٹ کٹس اینڈ نیوس، تیمور لیسٹے، سینٹ ونسنٹ اینڈ گریناڈائنز، ایران، البانیہ، بولیویا، قطر، سربیا، ایل سلواڈور، اردن، عمان، بوٹسوانا، برونڈی، کیپ ورڈے جزائر، کومورو جزائر، ایتھوپیا، گبون، گنی بساؤ، مڈغاسکر، موریطانیہ، ماریشس، موزمبیق، روانڈا، سینیگال، سیشلز، سیرا لیون، صومالیہ، تنزانیہ، ٹوگو،تیونس، یوگانڈا، زمبابوے کا سفر بھی ہندوستانی شہری بغیر ویزا کے کر سکیں گے۔