Urdu News

کرگل کے دراس میں پوائنٹ 5140 کا نام ’ گَن ہِل ‘ رکھا گیا

وزیر اعظم نے دفاعی برآمدات کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کی ستائش کی

 

 

’’ آپریشن وجے ‘‘ میں بھارتی مسلح افواج کی فتح کی یاد میں اور  توپچیوں کی عظیم قربانی  کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے کرگل سیکٹر کے دراس میں پوائنٹ 5140 کا نام  ’ گن ہل ‘ رکھا گیا ہے۔

بھارتی فوج کی آرٹلری رجمنٹ نے اپنی درست گولہ باری کے بل بوتے پر دشمن کی فوجوں کے دانت کھٹے کر دئے  تھے اور  پوائنٹ 5140 سمیت ، ان کے دفاع  کو پوری طرح نا کام بنا دیا تھا ، جو آپریشن کی جلد کامیابی کا ایک کلیدی عنصر تھا ۔

توپ خانے کی ریجمنٹ کی جانب سے آرٹلری کے ڈائریکٹر جنرل  ، لیفٹیننٹ جنرل ٹی کے چاولہ نے  ، اِس آپریشن میں شرکت کرنے والے ممتاز توپچیوں کے ساتھ دراس میں کرگل وار میموریل پر گلدائرہ نذر کیا ۔  فائر اینڈ فریکور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ، لیفٹیننٹ جنرل انندیا سین گپتا نے بھی  ، اس موقع پر گلدائرہ پیش کیا ۔

یہ تقریب آرٹلری کے تمام رجمنٹس کے ممتاز فوجیوں کی موجودگی میں منعقد کی گئی ، جنہیں آپریشن وجے میں ’’ کرگل ‘‘ کا خطاب دیا گیا تھا ۔ اس موقع پر آرٹلری کے موجودہ سروس افسران بھی موجود تھے۔

 

 

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔

Recommended