نئی دہلی،یکم اگست، 2022 / سی آئی ایل نے 24-2023 کے لیے 840 میٹرک ٹن کوئلے کی پیداوار کا نشانہ مقرر کیا ہے۔
کوئلےکی گھریلو پیداوار میں اضافہ کرنے کے لیے بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں جن میں سے کچھ بڑے اقدامات مندرجہ ذیل ہیں :
- ایم ڈی او ماڈل کے ذریعے پیداوار میں اضافے کے لیے کول انڈیا لمیٹڈ نے اُن 15 ایم ڈی او پروجیکٹوں کی نشاندہی کی ہے جن کی مشترکہ صلاحیت سالانہ 168.6 ملین ٹن ہے جس میں سے چھ ایم ڈی او پروجیکٹ تفویض کیے جا چکے ہیں جن کی صلاحیت 96.74 ایم ٹی وائی ہے۔
- سی آئی ایل میں گرین فیلڈ اور براؤن فیلڈ پروجیکٹوں کے ذریعے صلاحیت میں اضافہ ۔ 289 ایم ٹی وائی کی اضافی صلاحیت پیدا کی جارہی ہے جس کے لیے نئے اور وسعت شدہ پی آر (مستقبل کے پروجیکٹوں) کو منظوری دی گئی ہے۔
- اوپن کاسٹ کانکنی اور بجلی کی مدد والی لانگ وال ، ہائی وال کانکنی ،زیر زمین کانوں کے لیے لگاتار کانکن تعینات کیے جا رہے ہیں تاکہ کوئلے کی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے۔
- سی آئی ایل نے مشین کے ذریعے کوئلے کے ٹرانسپورٹیشن اور سی ایچ ڈی / سیلو کے ذریعے لادنے کے نظام کو جدید ترین بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ یہ اقدامات پہلے میل کے رابطے کے پروجیکٹوں کے تحت کیے گئے ہیں۔ اس سے کوئلے کو تیز رفتار سے نکالنے میں آسانی فراہم ہوگی۔
اڈیشہ میں خام کوئلے کی پیداوار 22-2021 میں 185.07 میٹرک ٹن تھی
پچھلے تین سال کے دوران خام کوئلے کی پیداوار کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:
کمپنی
|
کوئلے کی پیداوار (ملین ٹن) |
||
2019-20 |
2020-21 |
2021-22 (P) |
|
|
حقیقی |
حقیقی |
حقیقی |
ایم سی ایل |
140.36 |
148.01 |
168.17 |
او سی پی ایل |
1.00 |
2.00 |
5.25 |
این ٹی پی سی |
1.54 |
3.12 |
5.29 |
این ایل سی آئی ایل |
0.00 |
1.01 |
6.36 |
جی ایم آر |
0.00 |
0.00 |
0.00 |
کل میزان |
142.90 |
154.14 |
185.07 |
· عارضی
یہ جانکاری کوئلے ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے راجیہ سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔
****