Urdu News

پینگونگ جھیل میں ماس یوگا کو ورلڈ بک آف ریکارڈ میں شامل کیا گیا

پینگونگ جھیل میں ماس یوگا کو ورلڈ بک آف ریکارڈ میں شامل کیا گیا

4,225 میٹر کی اونچائی پر واقع پینگونگ جھیل پر بڑے پیمانے پر یوگا  تقریبجس میں قومی اور بین الاقوامی شعبوں کے 500 شرکاء شامل تھے  کو ورلڈ بک آف ریکارڈز میں شامل کیا گیا ہے ۔ اس یوگا ڈے تقریب کا اہتمام مہابودھی انٹرنیشنل میڈیٹیشن سنٹر لیہہ، لداخ، ہندوستان نے یوگا کے بین الاقوامی فیسٹیول   یعنی 23جون 2022 کے موقع پر کیا تھا۔

ریکارڈ سرٹیفکیٹ وین  بھیکھو سنگھاسینا (بانی ایم  آئی ایم سی) کو ڈاکٹر کرن بیدی، آئی پی ایس (پڈوچیری کے سابق لیفٹیننٹ گورنر) کے ذریعہ پیش  کیا گیا۔ اس موقع پر  راجندر پال گوتم (کابینی وزیر، دہلی حکومت) اور سنتوش شکلا (سی ای او، ورلڈ بک آف ریکارڈ )، منگولیا کے ہائی کمشنر دمبجاوین گانبولڈ، میانمار کے ہائی کمشنر یو موئے کیا آنگ، تھائی لینڈ کے ہائی کمشنر  پیٹراٹ ہانگ  ٹانگ ڈاکٹر بنی سرین، ڈاکٹر سچیتا شکلا اور ہندوستانی فوج کے افسران موجود تھے۔

اہم بات یہ ہے کہ پینگونگ جھیل دنیا کی سب سے اونچی کھارے پانی کی جھیل ہے۔اس کا پانی، جو نیلے رنگ میں رنگا ہوا معلوم ہوتا ہے، اپنے اردگرد کے بنجر پہاڑوں کے بالکل برعکس کھڑا ہے۔ تقریباً 160 کلومیٹر تک پھیلی ہوئی، پینگونگ جھیل کا ایک تہائی حصہ بھارت میں اور دو تہائی چین میں ہے۔پینگونگ جھیل، لیہہ لداخ کی سب سے مشہور جھیلوں میں سے ایک ہے، اس کا نام تبتی لفظ "پینگونگ تسو" سے نکلا ہے، جس کا مطلب ہے "اونچی گھاس والی جھیل"۔ ورلڈ بک آف ریکارڈز کے ذریعہ پہچانے جانے پر، وین۔ بھیکھو سنگھاسینا کو بین الاقوامی سماجی، ثقافتی اور مذہبی برادریوں کے معززین نے مبارکباد دی۔

Recommended