Urdu News

ورلڈ پینکیک سلات چیمپئن شپ میں کشمیر کی اقصیٰ گلزار نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا

ورلڈ پینکیک سلات چیمپئن شپ میں کشمیر کی اقصیٰ گلزار نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا

نوجوان کشمیری مارشل آرٹس کھلاڑی اقصیٰ گلزار نے ورلڈ پینک سلات چیمپئن شپ 2022 میں کانسی کا تمغہ جیت کر ہندوستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔کل ملائیشیا میں ختم ہونے والی 19ویں عالمی چمپئن شپ پینکاک سلات میں جموں و کشمیر کے آٹھ کھلاڑیوں سمیت 36 کھلاڑیوں پر مشتمل ہندوستانی پینکاک سلات ٹیم نے کانسی کے سات تمغے جیتے ہیں۔قومی  پینک سلات دستہ جس میں 42 ممبران مرد اور خواتین، کوچز اور عملہ شامل ہیں ملک بھر سے 8 کھلاڑی اورجموںو کشمیر  کے 3 کوچ شامل ہیں۔

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔ قومی ٹیم نے سری نگر میں 21 روزہ کوچنگ کیمپ میں کوچز کی بیٹری کے تحت تربیت حاصل کی۔ملک کے لیے تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں میں سورج شرما (دہلی) نے سولو تخلیقی مرد میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا، دیشا ریڈی (مدھیہ پردیش)نے فنکارانہ زمرے میں سولو تخلیقی خواتین میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ ٹنڈنگ (فائٹنگ( زمرے میں راہول سینی (راجستھان) کلاس سی، آرتی کماری (بہار- ایس ایس بی) (کلاس جی)، مدھو کماری (ہماچل پردیش- ایس ایس بی) (کلاس ای)، جی شانتی لکشمی (پڈوچیری) (کلاس ایچ(، اور اقصیٰ گلزار (جے اینڈ کے) (کلاس اوپن 2 )نے ایک ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

چیمپئن شپ کا افتتاح 26 جولائی کو صوبہ ملیکا کے گورنر داتا محمد علی رستم نے کیا اور اختتامی تقریب میں ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری اسماعیل صبری بن یعقوب مہمان خصوصی تھے اور انہوں نے جیتنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔یونین ٹیریٹری آف جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے محمد اقبال اور عرفان عزیز بطور کوچ قومی ٹیم کے ہمراہ تھے اور مفتی حامد یاسین ٹیم منیجر تھے۔سیکرٹری وائی ایس ایس اور سیکرٹری اسپورٹس کونسل نے قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قومی پینک سیلات ٹیم کی کارکردگی سے سبھی پرجوش ہیں۔ ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایونٹ میں شاندار نتیجہ پیش کیا اور عالمی میدان میں ٹاپ ٹین میں اپنا مقام برقرار رکھا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ سنگاپور میں منعقدہ ورلڈ پینکاک سلات چمپئن شپ کے 18ویں ایڈیشن میں ہندوستانی پینکاک سلات ٹیموں نے 4 تمغے حاصل کیے اور ایونٹ میں 10 پوزیشنوں پر رہے۔

Recommended