Urdu News

مالدیو کے صدر عزت مآب جناب ابراہیم محمد صالح نے ، صدر جمہوریہ سے ملاقات کی

عزت مآب صدر جمہوریہ

  

 

نئی دہلی،02اگست، 2022 /

جمہوریہ مالدیو کے صدر عزت مآب جناب ابراہیم محمد صالح نے بھارت کی صدر محترمہ دروپدی مُرمو سے آج 2 اگست ، 2022 کو راشٹرپتی بھون میں ملاقات کی۔

راشٹرپتی بھون میں صدر صالح کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا  کہ انہیں بھارت کے ایک قریبی دوست اور ایک ایسے ممتاز رہنما کا خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے جن کی قیادت میں مالدیو ایک مستحکم اور خوشحال ملک کے طور پر ابھرا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ مالدیو  بحر ہند کے خطے میں بھارت ایک بڑا شراکت دار اور قریبی دوست ہے۔دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان صدیوں سے مضبوط ثقافتی ، اقتصادی اور تجارتی تعلقات بھارت کی ’’پڑوسی مقدم پالیسی‘‘ میں مالدیو کا ایک  خصوصی مقام ہے۔ انہیں یہ کہتے ہوئے خوشی ہوئی  کہ بھارت کی ، ضرورت پر مبنی مالی اور ترقیاتی امداد سے مالدیو کی حکومت کی ترقیاتی ترجیحات کو مدد مل رہی ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت  – مالدیو ترقیاتی تعاون  میں تیزی سے اضافہ ، دفاع اور سلامتی سے متعلق اقدامات ، اقتصادی تعلقات نیز عوام سے عوام کے  درمیان رابطے مالدیو کی حکومت اور عوام کے ساتھ بھارت کے رشتوں کے عکاس ہیں۔ انہوں نے کووڈ – 19 وبا کےدوران مالدیو کی حکومت اور عوام کی ہمت اور استقلال کو سراہا۔ انہیں یہ کہتے ہوئے خوشی ہوئی کہ وبا کے دوران بھارت مالدیو مضبوط تعاون کو پورے خطے کے لیے ایک مثال کےطور پر سراہا گیا۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ صلاحیت سازی بھارت – مالدیو شراکت داری میں ایک بڑے ستون کے طور پر ابھری ہے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ اس دورے میں مفاہمت نامے پر دستخط کیے جانے سے مالدیو میں صلاحیت سازی کے اقدامات کو مزید استحکام حاصل ہوگا۔

Recommended